گورنرمکہ شہزادہ خالد الفیصل کتب میلے کا افتتاح کریں گے فائل فوٹو ایس پی اے
سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کو ہرسال جدہ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی کتب میلے کا بڑی شدت سے انتظار ہوتا ہے۔
لوگوں کی بڑی تعداد بچوں کو ساتھ لے کر کتابوں کی نمائش دیکھنے جاتے ہیں۔
الاقتصادیہ کے مطابق جدہ کا بین الاقوامی کتب میلہ 11 سے 21 دسمبر تک جنوبی ابحر کی نمائش گاہ میں جاری رہے گا۔ گورنرمکہ شہزادہ خالد الفیصل اس میلے کا افتتاح کریں گے۔
پاکستان سمیت چالیس ممالک کے 400 پبلشرز میلے میں اپنے سٹال لگائیں گے۔ جدہ بین الاقوامی کتب میلے کی استقبالیہ کمیٹی کے سربراہ کمشنر جدہ شہزادہ مشعل بن ماجد کتابوں کی نمائش کے انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق ساڑھے تین لاکھ موضوعات پر کتابیں رکھی جائیں گی۔ یہ اب تک جدہ میں ہونے والا سب سے بڑا کتب میلہ ہوگا۔ 200 سے زائد مصنف بھی اپنی میلے میں موجود ہوں گے۔
کتب میلے میں شاندار ثقافتی پروگراموں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ سیمینارز، لیکچرز اور تھیٹرز کا بھی انتظام کیا گیا ہے جبکہ دستاویزی فلمیں پیش کی جائیں گی۔ تجریدی آرٹ ، فوٹو گرافی اور عربی رسم الخط کی ورکشاپ بھی ہوں گی۔
وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان جدہ کے بین الاقوامی کتب میلے کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف پروگراموں کی سرپرستی کررہے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں