Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش میں سعودی عرب کی امدادی طبی مہم

پانچ ہزار ایک سو مریضوں کا معائنہ کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات بنگلہ دیش میں امدادی طبی مہم انجام دے رہا ہے ۔ نادار مریضوں کے طبی معائنے سے لے کر آپریشن تک کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں ۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی میڈیکل ٹیم نے دو روز کے دوران بنگلہ دیش کے شہر رنگ پور میں آنکھوں کے امراض میں مبتلا شہریوں کے طبی معا ئنے کیے 112 مریضوں کی آنکھوں کے آپریشن کیے۔ پانچ ہزار ایک سو مریضوں کا معائنہ کیا گیا  جبکہ ایک ہزار720 کو نظر کے چشمے فراہم کیے گئے۔

آنکھوں کے امراض میں مبتلا افراد کا علاج کیا جا رہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

و اضح رہے کہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات بین الاقوامی ادارے کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔  معاہدے کے تحت غریب ممالک کے نادار شہریوں کو ضروری طبی امدا د فراہم کی جا رہی ہے خصوصا آنکھوں کے امراض میں مبتلا افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔

شاہ سلمان مرکز مربوط پروگرام کے تحت انسانی خدمات انجام دے رہا ہے (ّفوٹو: ایس پی اے)

واضح رہے کہ شاہ سلمان مرکزبرائے امداد و انسانی خدمات مربوط پروگرام کے تحت انسانی خدمات انجام دے رہا ہے۔ عالمی برادری بھی مرکز کے اس عمل کی ستائش کررہی ہے۔

شیئر: