Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کے نئے توسیعی منصوبے کب مکمل ہوں گے

مسجد الحرام کی نئی توسیع کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ فوٹو: اخبار24
مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی نئی توسیع کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ 
 نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز نے منگل کو توسیعی منصوبوں کا دورہ کرکے کام کی رفتار اور پیش آنے والی رکاوٹوں کا جائزہ لیا ہے۔

 نائب گورنر مکہ مکرمہ نے  توسیعی منصوبوں کا دورہ  کیا ہے۔فوٹو: اخبار24

اخبار 24 کے مطابق شہزادہ بدربن سلطان نے باب اسماعیل کے جاری تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا۔ باب اسماعیل نئے حج موسم سے قبل مکمل ہوجائے گا۔
 نائب گورنر مکہ مکرمہ نے قدیم دالان اور تکبیر و اذان کے نئے کمرے (مکبریہ) کی تعمیر کا بھی معائنہ کیا۔ یہ آئندہ رمضان تک مکمل ہوجائے گا۔باب عمرہ کی تعمیرات کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

باب اسماعیل نئے حج موسم سے قبل مکمل ہوجائے گا۔فوٹو: اخبار24

مطاف کی محرابوں کا منصوبہ تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔ اب تک 14 محرابیں تیار ہوچکی ہیں ۔ مجموعی طور پر 38 محرابیں بنائی جائیں گی۔ توقع یہ ہے کہ آئندہ ماہ رمضان سے قبل تمام محرابیں پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں گی۔
مسجد الحرام میں توسیعی کے جاری منصوبے مکمل ہونے پر 1.85ملین افراد نماز ادا کرسکیں گے۔ نئے توسیعی منصوبوں کے تحت 680 برقی زینے تیار ہوں گے۔ 168 گیٹ ہوں گے۔ سات بجلی اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔ تین ٹرانسپورٹ اسٹیشن بنائے جائیں گے جو ایک گھنٹے میں تین لاکھ تین ہزار افراد کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کریں گے۔

شیئر: