پاکستان کے مشہور 32 سالہ باکسر محمد وسیم نے ملک کے لیے دبئی میں ایک اور بازی اس وقت سر کی جب انہوں نے میکسیکو کے باکسر کو ہرا کر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔
گذشتہ روز فیلکن محمد وسیم نے لوپیز نامی میکسیکن باکسر کو شکست دی اور مقابلہ اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ اپنی جیت اپنی پیاری قوم کے نام کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ یہ مقابلہ کوئی اتنا آسان نہیں تھا کیونکہ میکسیکو باکسنگ کے حوالے سے کافی آگے ہے اور یہی ملک ہے جس نے پچھلے 30 سالوں میں اتنے چیمپئن نکالے ہیں جتنے کسی اور ملک نے نہیں نکالے۔ لوپیز کو مات دینا یقیناً وسیم اور پاکستان کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ محمد وسیم اب تک 11 مقابلے کر چکے ہیں جس میں سے وہ صرف ایک ہارے ہیں اور باقی سارے مقابلوں میں انہوں نے فتح حاصل کی ہے۔
ان کی کامیابی کی خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے پرستاروں نے ان کو خوب مبارکباد بھی دی۔
وقار بٹ نامی صارف کا کہنا تھا قوم نے جب جب وسیم کو سراہا ہے تب تب انہوں نے کچھ کر کے دکھایا ہے۔ انہوں نے وسیم کو اس جیت پر قوم کی جانب سے شکریہ بھی ادا کیا۔
سیدہ نامی صارف نے لکھا تھا کہ صرف کرکٹرز ہی نہیں بلکہ وسیم جیسے کھلاڑی بھی ہمارا فخر ہیں۔
Not Only Cricketers but People Like him is True Pride of Pakistan❤#falconwaseem pic.twitter.com/rlY7GjSsiw
— Syeda Trimzi (@TrimiziiiSyeDaa) November 23, 2019