Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون کا نام گنیز بک میں شامل 

ریاض سیزن کے تحت خواتین کے درمیان گاڑیوں کی تعداد کے حوالے سے مقابلہ ہوا تھا (فوٹو: عکاظ)
سعودی خاتون آلاءبالقاسم نے سب سے زیادہ گاڑیاں جمع کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ آلاءبالقاسم کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
سعودی عرب میں پہلی مرتبہ ریاض سیزن کے تحت خواتین کے درمیان گاڑیوں کی تعداد کے حوالے سے مقابلہ ہوا تھا جس میں سعودی خاتون آلاءبالقاسم نے دنیا میں سب سے زیادہ گاڑیاں جمع کرنے کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق آلاءبالقاسم کا کہنا ہے کہ ’سعودی قیادت نے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دے کر ذمہ دار بنا دیا ہے۔ اس فیصلے کے باعث دنیا بھر میں سعودی عرب کی خوبصورت تصویر بنی ہے۔‘

 آلاء بالقاسم کو بزنس مینجمنٹ کی انٹرنیشنل آرگنائزیشن کا رکن بھی بنا دیا گیا ہے (فوٹو: عکاظ)

آلاءبالقاسم کو بزنس مینجمنٹ کی انٹرنیشنل آرگنائزیشن کا رکن بھی بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے بزنس مینجمنٹ کی نظریاتی تعلیم میں منفرد پوزیشن حاصل کی تھی۔
سعودی خاتون کو خادم حرمین شریفین خارجی سکالر شپ پروگرام کے تحت امریکہ بھیجا گیا تھا جہاں سے انہوں نے بزنس مینجمنٹ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔
بزنس مینجمنٹ کی انٹرنیشنل آرگنائزیشن کی رکنیت بڑا اعزاز ہے۔ یہ رکنیت دنیا کی ممتاز فیکلٹیز کے امتیازی نمبر پانے والے دس بہترین طلبا و طالبات کو دی جاتی ہے۔

شیئر: