Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو شیئرز کی دوڑ میں امیر ترین شخصیات

شہزادہ الولید بن طلال بھی آرامکو کے شیئرز میں بڑی سرمایہ کاری کرنے والوں میں شامل ہیں۔ فوٹو: المرصد
سعودی عرب کی امیرترین شخصیات بھی آرامکو کے شیئرز خریدنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ معروف امیر ترین سعودی گھرانوں نے آرامکو کے شیئرز میں بڑی سرمایہ کاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔
شہزادہ ولید بن طلال ان میں سے ایک ہیں۔ مزمز نیوز نے امریکی خبررساں ادارے بلومبرگ کے حوالے سے بتایا کہ الولید بن طلال، العلیان کا خاندان اور پٹرول کے شعبے میں بھاری سرمایہ لگانے والے مالدار سعودی آرامکو کے شیئرزخرید رہے ہیں۔

سعودی آرامکوکے شیئرز کی کل تعداد دو سو ارب ہے۔ فوٹو:عاجل

بلومبرگ کے مطابق العلیان فیملی جو سوئس بینک ’کریڈیٹ سوئس‘ میں بڑے حصے کی مالک ہے، لاکھوں ڈالر سے آرامکو کے حصص خریدنے جا رہی ہے۔
الولید بن طلال نے سعودی آرامکو کے شیئرز میں بڑی سرمایہ کاری کے لیے مذاکرات کر لیے ہیں۔
آرامکو کے نمائندوں نے المجدوعی خاندان سے بھی شیئرز کے سودے سے متعلق رابطہ کرلیا ہے۔
 المجدوعی فیملی مختلف شعبوں میں سرمایہ لگائے ہوئے ہے۔

پانچ دنوں میں آرامکو کے 73 ارب ریال مالیت کے شیئرز خریدے گئے ہیں۔ فوٹو: سبق

سعودی آرامکو کے شیئرزجتنے زیادہ پہلے مرحلے میں فروخت ہوں گے، اس کی بین الاقوامی مارکیٹ پوزیشن مضبوط ہوگی۔ ایک اندازے کے مطابق سعودی آرامکو کے حصص کی قیمت کا تخمینہ 2 ٹریلین ڈالر کا ہے۔
و اضح رہے کہ آرامکو شیئرز آپریشنز کے ذمہ دار سامبا کیپیٹل کے مطابق پہلے پانچ دنوں میں سعودی آرامکو کے 73 ارب ریال مالیت کے شیئرز خریدے گئے ہیں۔
سامبا کپیٹل کی مجلس عاملہ کی ڈپٹی چیئر پرسن رانیا نشار کے مطابق سعودی حصص مارکیٹ آرامکو شیئرز کے اندراج کے بعد دنیا کی دسویں بڑی مارکیٹ بن جائے گی۔

سعودی عرب کی العلیان فیملی لاکھوں ڈالر سے آرامکو کے حصص خریدنے جا رہی ہے۔ فوٹو: سبق

الاقتصادیہ کے ماہرین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آرامکو کی مارکیٹ ویلیو 1.6 ٹریلین ڈالر سے لے کر1.71 ٹریلین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ یہ اعداد و شمار شیئرز مارکیٹ کے اعداد و شمار اور سعودی آرامکو کے شیئرز کے جاری کردہ نرخ کی بنیاد پر تیار کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی آرامکوکے شیئرز کی کل تعداد دوسو ارب ہے۔ ایک حصص کی قیمت تیس سے بتیس ریال مقرر کی گئی ہے۔
 

شیئر: