ریاض سیزن کے تحت سعودی عرب میں ویڈیو گیمز کا سب سے بڑا فیسٹیول منعقد ہونے جا رہا ہے جس کے تحت انسومنیا ویڈیو گیمز کے مقابلے ہوں گے۔ یہ مقابلے 27 سے 30 نومبر تک جاری رہیں گے۔
جیتنے والوں کے لیے ڈھائی لاکھ ریال سے زیادہ کے انعامات رکھے گئے ہیں۔ سعودی عرب کے تمام شہروں سے نوجوانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، ان ویڈیو گیمز میں حصہ لینے کے لیے 85 ریال کی انٹری فیس رکھی گئی ہے۔
وينهم عشاق الألعاب الإلكترونية
#موسم_الرياض جايب لكم أشهر الألعاب الإلكترونية وأشهر محترفيها
بأجواء حمّاسية تنافسية، وجوائز في #انسومنيا_السعودية
لا تفوّت تذكرتك:https://t.co/W1cMrFeoia pic.twitter.com/63QVMHca9E— عيشها (@Enjoy_Saudi) November 24, 2019
مختلف اداروں کی طرف سے کئے جانے والے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ہر دوسرا شخص ویڈیو گیمز کھیلتا ہے۔
سروے کے مطابق موبائل کے ذریعے ویڈیو گیمز کھیلنے والوں میں سعودی عرب کا شمار اولین ممالک میں ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ویڈیو گیمز بنانے والی کمپنیاں سعودی مارکیٹ کو ہمیشہ مدنظر رکھتے ہوئے یہاں کے لیے گیمز بنانے میں غیر معمولی دلچسپی لیتی ہیں۔
ریاض سیزن کے تحت انسومنیا فیسٹول میں جہاں مقامی اورغیر ملکی نوجوانوں کے درمیان ویڈیو گیمز ہوں گے وہاں انتظامیہ کی جانب سے بین الاقوامی شخصیات کو بھی دعوت دی گئی ہے تاکہ نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد اس میں حصہ لے سکے۔

ویڈیو گیمز کے ان مقابلوں میں فورتھ نائٹ، پب جی، آفرواچ، فیفا 20 اور اسی طرح کی دیگر معروف گیمز کو مقابلے میں شامل کیا گیا ہے۔
