Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ کا مذاق اڑانے پر سنیپ چیٹ ہیرو قید

ویڈیو وائرل ہوتے ہی گورنر الباحہ نے ہیرو کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کی فوجداری عدالت نے الباحہ شہر کے رہائشیوں کا مذاق اڑانے پر سنیپ چیٹ ہیرو کو 3 ماہ قید اور 5 ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق گذشتہ دنوں سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص الباحہ کے رہائشیوں کا رات کو جلدی سونے اور جاگنے پر مذاق اڑا رہا تھا۔ 
  • اپ ڈیٹ رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

ہیرو نے الباحہ کے رہائشیوں کے جلدی سونے اور جاگنے پر مذاق اڑایا تھا (فوٹو: سبق)

ویڈیو وائرل ہوتے ہی الباحہ سمیت دیگر شہروں کے صارفین نے مذاق اڑانے والے کو گرفتار کرکے اسے سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ 
بعد ازاں الباحہ کے گورنر ڈاکٹر حسام بن سعود بن عبد العزیز نے اس کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کردی۔  پولیس نے اسے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کردیا۔ 
واضح رہے کہ الباحہ سعودی عرب کا واحد شہر ہے جہاں لوگ جلدی سونے جاگنے کے عادی ہیں۔ یہاں عام مارکیٹ عشا کے بعد بعد بند ہوجاتی ہے۔ الباحہ میں شادی کی تقریبات عصر کے بعد شروع ہوتی ہیں اور مغرب تک ختم ہوجاتی ہیں۔ 
 

شیئر: