ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے پنک بال کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل جاری ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ایک اننگز اور 48 رنز سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ڈے نائٹ کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا کے 589 اننگز کے سکور کے جواب میں پاکستان اپنی اننگز میں 239 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پیر کو جب پاکستان نے دوسری اننگز کا 39 رنز اور تین کھلاڑیوں کے نقصان پر دوبارہ آغاز کیا تو آسٹریلیا کو 148 رنز کی برتری حاصل تھی جبکہ شان مسعود 14 اور اسد شفیق آٹھ رنز پر وکٹ پر موجود تھے، دونوں کھلاڑیوں نے جم کر کھیلنے کی کوشش اور ٹیم کا مجموعی سکور 100 سے بڑھایا تاہم اس کے بعد مشکلات نے گھیر لیا۔
اگرچہ شان مسعود نصف سنچری کرنے میں کامیاب ہو گئے تاہم جلد ہی آسٹریلین سپنر نیتھن لائن کا شکار ہو گئے، وہ 57 سکور کر سکے۔
اس کے تھوڑی دیر بعد ہی اسد شفیق بھی نیتھن لائن کے ہاتھوں ہی آؤٹ ہو گئے۔
پانچ وکٹیں گرنے کے بعد افتخار احمد اور رضوان کے کندھوں پر ٹیم کا بوجھ آ گیا تاہم دونوں مل کر 50 رنز بھی نہ بن سکے اور 201 کے سکور پر افتخار احمد آؤٹ ہو گئے ان کا انفرادی سکور 27 رہا۔
نیتھن لائنن نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے پاکستان کے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے 589 کے مجموعی رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی، جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگ میں 302 سکور بنائے اور فالو آن ہوئی۔
پاکستان کو اننگز کی شکست س بچنے کے لیے 287 رنز کی ضرورت تھی تاہم دوسری اننگز کی ابتدا ہی اچھی نہ ہو سکی اور تین وکٹیں گر گئیں۔
خیال رہے اس سے قبل برسبین میں کھیلنے جانے والے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک اننگز اور پانچ رنز سے ہرا دیا تھا۔
کھیل کی خبریں واٹس ایپ پر حاصل کرنے کے لیے ”اردو نیوز سپورٹس“ گروپ جوائن کریں