Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 خواتین کے ساتھ برابری کی پالیسی پر عمل درآمد شروع 

وزارت محنت، خواتین کو دوران ملازمت مسائل کا حل پیش کرنے میں تعاون کرے گا، فائل فوٹو
سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے مختلف پیشوں اور ڈیوٹی لینے کے سلسلے میں خواتین و حضرات کے درمیان برابری کی قومی پالیسی متعارف کرا دی۔ آئندہ کسی بھی پیشے اور ڈیوٹی لینے کے سلسلے میں خواتین اور مردوں کے درمیان فرق برداشت نہیں کیا جائے گا۔
المدینہ اخبار کے مطابق وزارت محنت نے لیبر مارکیٹ میں خواتین کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ وزارت کے عہدیدار خواتین کو ملازمت میں پیش آنے والے مسائل جاننے اور ان کا حل پیش کرنے میں تعاون کریں گے۔

حکام کے مطابق آئندہ مرد و خواتین کی ڈیوٹی میں فرق برداشت نہیں کیا جائے گا، فائل فوٹو 

وزارت نے توجہ دلائی ہے کہ اگر قومیت یا نسل یا مذہب یا عمر یا رنگ یا صنف کی بنیاد پر کسی کے ساتھ امتیاز برتا گیا یا کسی بھی خاتون کے ساتھ خاتون ہونے کی وجہ سے تفرقے والا برتاﺅ کیا گیا تو اس کا نوٹس لیا جائے گا اور ایسا کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
وزارت محنت و سماجی بہبود نے عندیہ دیا ہے کہ خواتین اور مردوں کے درمیان برابری کی قومی پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے پورے ملک میں رائے عامہ کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس حوالے سے مندرجہ ذیل نکات پر زور دیا جائے گا۔
سعودی عرب میں ڈیوٹی کا ماحول کیسا ہے؟ ،کیا کسی بھی کارکن کے ساتھ قومیت یا نسل یا مذہب یا عمر یا رنگ یا صنف کی بنیاد پر کوئی امتیار برتا جا رہا ہے، آیا حالیہ پانچ برسوں کے دوران اس حوالے سے امتیاز میں اضافہ ہوا ہے یا کمی واقع ہوئی ہے؟ ہر طرح کے امتیاز کے خلاف سعودی عرب میں موجود قوانین و ضوابط کا آپ کو علم ہے یا نہیں؟، لیبر مارکیٹ میں کام کا ماحول مناسب ہے یا نہیں؟، کیا فیملی میں کوئی ایسا شخص ہے جسے خصوصی نگہداشت کی ضرورت ہے مثلاً بچے، بوڑھے اور معذور افراد؟

حخام کہتے ہیں کہ کسی بھی خاتون سے تفرقے والے برتاﺅ پر نوٹس لیا جائے گا، فائل فوٹو

اوقات کار حد سے زیادہ ہیں؟، ٹرانسپورٹ کی لاگت غیر معمولی ہے؟، خواتین کی اہلیت کے حوالے سے اسامیاں کم ہیں ؟، خواتین کے لیے ضروری سہولتیں دستیاب ہیں یا نہیں؟
دفاتر میں گھریلو کام میں مصروفیت کا تناسب کیا ہے؟، کیا کسی طرح کا امتیاز برتا جارہا ہے؟، کیا دفاتر میں جسمانی یا ذہنی تشدد یا چھیڑ خانی کا خوف رہتا ہے؟اور تفرقہ کو قابو کرنے کے لیے ممکنہ موثر طریقہ کار کے بارے میں بھی متعدد سوالات ہوں گے۔
                    
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: