Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں کے پیشوں کی فہرست طلب

غیر ملکیوں کی جگہ سعودیوں کو لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
سعودی عرب میں اعلیٰ حکام نے 60 دن کے اندر ایسے تمام پیشو ں کی فہرست طلب کی ہے جہاں سعودی نہ ہونے کے برابر یا بہت کم تعداد میں ہیں۔
سعودی عرب کے اخبار الوطن کے مطابق 21 سے زائد پیشوں میں ہیر ڈریسر، قصاب، صفائی کارکنان، پلمبرز، الیکٹریشن، کھالوں کی صفائی، پینٹر، مکینیک، گاڑیوں کی اصلاح و مرمت، کھیتی باڑی، اے سی کی اصلاح و مرمت، لوہار،ٹرکوں اورہیوی مشینری کے ڈرائیور، معمار، سڑکوں کی اصلاح و مرمت، سامان کی لوڈنگ اور ان لوڈنگ، لانڈری، گاڑی کی صفائی، گندے پانی کی صفائی اور درزیوں کا شعبہ شامل ہے۔

ایسے تمام پیشو ں کی فہرست طلب کی ہے جہاں سعودی بہت کم تعداد میں ہیں۔

 ذرائع نے بتایا ان تمام پیشوں میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی جگہ سعودیوں کو لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
اعلیٰ حکام نے وزارت محنت و سماجی بہبود کو ان شعبوں میں سعودیوں کو لانے کی حکمت عملی تیار کرنے اور سعودائزیشن کی شرح مقرر کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
وزارت محنت و سماجی بہبود کو یہ فہرست تیار کرکے پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیت کے اعلیٰ ادارے، وزارت تعلیم اور فروغ افرادی قوت فنڈ کے حوالے کرنا ہوگی۔
الوطن اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اقتصادی و ترقیاتی کونسل اس کی پیروی کرے گی۔ اقتصادی سرگرمیوں کے نگراں ادارے وزارت محنت و سماجی بہبود کے ساتھ ربط و ضبط پیدا کر کے اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ ایسے پیشوں کی مکمل طور پر نشاندہی ہوجائے جن میں سعودی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ایسے پیشوں کو ’نازک پیشوں‘ کا نام دیا گیا ہے۔

وزارت محنت یہ بھی واضح کرے گی  سعودی مارکیٹ کس حد تک غیر ملکیوں پر انحصار کررہی ہے۔

وزارت محنت و سماجی بہبود یہ بھی واضح کرے گی کہ سعودی مارکیٹ ان شعبوں میں کس حد تک غیر ملکیوں پر انحصار کررہی ہے۔ مارکیٹ کو ان پیشوں کی کس حد تک ضرورت ہے۔
وزارت محنت نے 2018 کے شروع میں سرکاری اداروں کے ساتھ ربط و ضبط پیدا کرکے نازک پیشوں کی نشاندہی اور ان میں سعودائزیشن کی شرح مقرر کرنے کے لیے مختلف اقتصادی سرگرمیوں کا جائزہ لینا شروع کیا تھا۔
نجی کمپنیو نے ایوان ہائے صنعت و کونسل کو نازک پیشوں کی فہرست تیار کرکے دی تھی تاکہ اسے وزارت محنت و سماجی بہبود کے حوالے کیا جا سکے۔

21 سے زائد پیشوں میں ہیر ڈریسر،قصاب، صفائی کارکنان، پلمبرز، الیکٹریشن شامل ہیں۔

 اس اقدام کا مقصدیہ ہے کہ وزارت تعلیم، پیشہ ورانہ و تربیتی ٹریننگ کا اعلیٰ ادارہ اور فروغ افرادی قوت فنڈ ان 21 پیشوں پر کام کرنے کے لیے سعودی شہریوں کوتیار کرے۔ اس حوالے سے تربیتی پروگرام تربیب دیں۔ فروغ افرادی قوت فنڈ تربیتی سکیموں کے لیے مطلوبہ فنڈ مہیا کرے۔
 

شیئر: