الشمرانی کا کہنا ہے کہ بھتیجے نے جو کچھ کیا وہ ہماری سوچ سے بھی بالا تر ہے ۔ فوٹو ۔اخبار 24
امریکی ریاست فلوریڈا میں بحری اڈے پر حملے کے ملزم ' محمد ' کے چچا سعد الشمرانی کا کہنا ہے کہ ' محمد بچپن سے ہی سادی طبیعت کا مالک تھا ، اس کے رویے میں کبھی جارحیت اور اتنہاء پسندی کا عنصر نہیں دیکھا ' ۔
اپنے اور اہل خانہ کی جانب سے شمرانی نے واقعہ فلوریڈا کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ' یہ خبر ہمارے لیے بھی ایک چونکا دینے والے سانحے سے کم نہیں تھی ، ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ " وہ " ایسا بھی کر سکتا ہے ـ' ۔
عربی نیوز ویب سائٹ 'سبق ' سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے الشمرانی نے مزید کہا ' محمد نے انٹرمیڈیٹ امتیازی نمبر میں پاس کیا بعد ازاں شاہ فیصل فضائی کالج میں داخل ہو جہاں اس نے 6 ماہ تعلیم حاصل کی اور اعلی تعلیم کے لیے امریکہ چلا گیا ، امریکہ سے مسلسل رابطے میں رہتا تھا ،" محمد الشمرانی " انتہائی سادہ مزاج اور سادگی پسند تھا ہم نے کبھی اس میں غیر معمولی تبدیلی دیکھی اور نہ کبھی اس کا رویہ انتہاء پسندانہ رہا '
الشمرانی نے مزید کہا ' محمد کے والد اور میرے بڑے بھائی قانون نافذ کرنے والے ادارے سے سبکدوش ہوئے ہیں ، انہوں نے برسوں تک وطن کی خدمت کی ' ۔
الشمرانی کا کہنا تھا ' چند ماہ قبل جب محمد چھٹی پر وطن آیا تھا تو اس وقت میں بیرون ملک تھا محمد نے خاص طور پر مجھے ٹیلی فون کیا اور کہا کہ وہ میری خیریت دریافت کرنا چاہتا ہے '۔
سعد الشمرانی نے مزید کہا ' ہم اپنی حکومت اور مملکت کی قیادت سے ہمیشہ وفادار ہیں اور رہیں گے ، میں ایک شاعر ہوں اور حب الوطنی پر میرے بے شمار قصدوں نے شہرت حاصل کی ، وطن اور قیادت سے ہماری وفاداری ہر طرح کے شکوک و شبھات سے بالا تر ہے ، اس وقت ہمارا خاندان المناک واقعے کے بعد ذہنی اورقلبی صدمے سے دوچار ہے ، ہماری خواہش ہے کہ اس واقعے کی مزید تفصیلات سے جلد ازجلد واقف ہوں ' ۔
واضح رہے امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر پنساکولا میں امریکی بحری اڈے پر ہونے والے حملے میں 3 افرد ہلاک ہوگئے تھے ۔ اس حوالے سے امریکی حکام کا کہنا تھا کہ حملہ آور جو کہ کراس فائرنگ میں مارا گیا تھا کی شناخت کر لی گئی ہے جو ایک سعودی طالب علم تھا جو اڈے پر زیر تربیت تھا ۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں