Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بغیر جوتوں کے 40 کلو میٹر پیدل چل کر فائٹ کرنے جاتے تھے‘

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے حکومتی سرپرستی نہ ہونے اور وسائل کی کمی سمیت تمام مشکلات کے باوجود عالمی سطح پر باکسنگ میں نہ صرف اپنا لوہا منوایا بلکہ پاکستان کا نام بھی روشن کیا۔ پروفیشنل باکسنگ میں ملک کی نمائندگی اور ورلڈ فلائی ویٹ چیمپیئن بننے والے واحد پاکستانی کا اعزاز حاصل کیا۔ اردو نیوز کے نامہ نگار زین الدین کو انٹرویو میں محمد وسیم نے بتایا کہ کامیابی کی اس منزل تک پہنچنے کے لیے انہیں ٹرینوں میں باتھ روم کے قریب سونے، جوتوں اور دستانوں کے بغیر پریکٹس اور 40 کلومیٹر پیدل سفر بھی کرنا پڑا۔ مزید دیکھیے اس ڈیجیٹل ویڈیو میں 

شیئر: