Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3400 عرب شاعروں کا کلام آن لائن متعارف

شاعری انسائیکلو پیڈیا میں 3400 شاعروں کی تفصیل ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے گورنریٹ کے مرکزی دفتر میں پہلے آن لائن عربی شاعری انسائیکلو پیڈیا کا افتتاح کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ام القری یونیورسٹی نے اس منصوبے کو مکمل کیا ہے۔ شہزادہ خالد الفیصل کو اس منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس میں عربی زبان کے ریسرچ سینٹر کے 67 محققین شامل تھے۔
 انسائیکلو پیڈیا میں زمانہ اسلام سے قبل سے لے کر اب تک کے 3400 شاعروں کے بارے میں معلومات ہیں۔ 

انسائیکلو پیڈیا میں عربی زبان کے ریسرچ سینٹر کے 67 محققین نے کام کیا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

انسائیکلو پیڈیا کا مقصدعربی ادب کے لیے ایک حوالہ تیار کرنا اور یونیورسٹی کےانجینئرنگ ریسرچ سینٹر کے ذریعہ تیار کردہ ایک طاقتور سرچ انجن کے ساتھ سائنسی تحقیق کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
 اس سے عربی شاعری میں صوتی، لغوی، لسانی اور فنی مطالعات میں دلچسپی رکھنے والے محققین کو مدد ملے گی۔
ام القری یونیورسٹی کے صدر عبداللہ بافیل اور یونیورسٹی کے دیگر حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔

شیئر: