بالی وڈ کے لیجنڈ اور 'شہنشاہ جذبات' کا گذشتہ روز 97 وان جنم دن تھا۔ وہ صبح صبح ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہے تھے اور ان کے چاہنے والے انہیں یوم پیدائش کی مبارکباد دے رہے تھے جس میں کیا عام کیا خاص سبھی شامل تھے۔
بدھ کے روز انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’جشن اہم نہیں ہے، آپ کی بے پناہ محبتیں، پیار اور دعائیں ہمیشہ ہماری آنکھوں میں احسان مندی کے آنسو لا دیتے ہیں۔‘
اپنے زمانے کے ’دبنگ‘ شتروگھن سنہا نے دلیپ کمار کو یوم پیدائش کی مبارک باد دیتے ہوئے انہیں ’تھیسپیئن‘، ’جینیئس ایکٹر‘ ، ’شاندار دانشور‘، ’اداکاری کا ادارہ‘ کہا۔ انہیں نہ صرف ’ٹریجڈی اور کامیڈی کا بادشاہ‘ کہا بلکہ انہیںں صحیح معنوں میں فلم انڈسٹری کا ’کنگ کانگ‘ بھی کہا ہے۔
characters on celluloid with utmost ease & finesse leaving us enormous beautiful memories to cherish. Wishing you love, peace, happiness & a healthy long life ahead. Profound regards & love to #SairaBanu.#HappyBdayDilipKumar pic.twitter.com/pPVwCXTLCO
— Shatrughan Sinha (@ShatruganSinha) December 11, 2019
دلیپ کمار کو ایک اداکار کے ساتھ ایک نفیس انسان کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ وہ 11 دسمبر 1922 میں پشاور کے قصہ خوانی محلے میں پیدا ہوئے۔
چند سال قبل ان کی سوانح حیات ’دلیپ کمار: دی سبسٹینس اینڈ دی شیڈو‘ میں ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر نظر پڑتی ہے لیکن ناقدین کا خیال ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں جتنا بتایا ہے اس سے کہیں زیادہ انہوں نے چھپایا ہے۔
اپنے زمانے کی خوبصورت ترین اداکارہ مدھوبالا سے ان کے عشق کے قصے بہت مشہور رہے لیکن انہوں نے اپنی عمر سے 20 سال سے زیادہ کم عمر اداکارہ سائرہ بانو سے شادی کی۔ سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ انہوں نے بچپن سے ہی دلیپ صاحب سے محبت کی ہے اور وہ آج بھی ان کی نظر اتارتی ہیں۔
دلیپ کمار نے 60 سے زیادہ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور اداکاروں کے لیے مشعل راہ رہے۔
اداکاروں کے لیے مشعل راہ سے انڈونیشیا کے ایک اداکار کی یاد آئی جنہوں نے حال ہی میں اپنا ایوارڈ شاہ رخ خان کے نام کیا ہے۔
چار دن قبل یعنی آٹھ دسمبر کو انڈونیشیا کے محمد خان کو 2019 کے سٹرا ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ انہیں بہترین ادکار کے زمرے میں دیا گیا۔
I am so glad for your success. Will meet you soon. Have a good life and keep feeling as an actor....& Thks everyone for bringing this to my notice. https://t.co/hJMZetKn4j
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) December 9, 2019
ایوارڈ لینے کے بعد انہوں نے اپنی تقریر میں شاہ رخ خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں دیکھنے کے بعد ہی انہیں اداکاری کی ترغیب ملی۔ انہوں نے کہا ’شاہ رخ جی میں تم سے کچھ کہنا چاہتا ہوں، مجھے تم سے بہت بہت پیار ہو گیا ہے۔ جب میں 10 سال کا تھا تو میں آپ ہی کو دیکھ کر اداکار بننا چاہا تھا۔ اس لیے آج کی رات میں یہ ایوارڈ آپ سے شیئر کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ کسی دن آپ سے ملاقات ہو سکے گی۔'
انہوں نے سٹیج سے اترتے ہوئے شاہ رخ خان کی فلم کا ایک گیت بھی گایا۔ شاہ رخ خان نے محمد خان کو ان کی جیت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’میں تمہاری کامیابی پر بہت خوش ہوں ہم جلد ہی ملیں گے۔ اچھی زندگی گزارو اور ایک ادکار کی طرح محسوس کرو۔۔۔ اور اس جانب میری توجہ مبذول کرانے کے لیے آپ سبھوں کا شکریہ۔‘
اب جب رول ماڈل اور تحریک و ترغیب کی بات ہو رہی ہے تو اداکار سیف علی خان اور اداکارہ امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان کو کیوں چھوڑا جائے۔
انہوں نے انسٹا گرام پر حال ہی میں اپنی دو تصاویر پوسٹ کیں جو ان کے مداحوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں لیکن ان کی شاعری نے لوگوں کو زیادہ محظوظ کیا۔
انہوں نے اپنی تصویرکے ساتھ اپنے زمانے کی معروف اداکارہ ریکھا سے موازنہ کیا اور داد حاصل کی۔
انہوں نے فلم ’امراؤ جان‘ کے گیت کا مکھڑا ’ان آنکھوں کی مستی‘ پر تک بندی کر ڈالی۔ آپ بھی محظوظ ہو سکتے ہیں:
'ان آنکھوں کی مستی
'ریکھا جی سے ہے سارا بہت سستی
'لکیلی وہ اپنے آپ پر ہی ہنستی
'شی سیز آل دس اینڈ وہ پھنستی
اس کے ساتھ انہوں نے ہیش ٹیگ ’سارا کی شاعری‘، ’شڈ رائٹ اے ڈائری‘، ’اف سو فائری‘ بھی لکھا۔
-
شوبز کی خبروں کے لیے ’’اردو نیوز شوبز‘‘ جوائن کریں