انہوں نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی جیل کے وارڈ نمبر 7 میں ہوئی جس کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں وہاں پہنچ گئیں اور قیدیوں کو محفوظ جگہ منتقل کرنا شروع کردیا‘۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ’آگ لگنے کے باعث جو قیدی زخمی ہوئے انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں مناسب طبی امداد فراہم کی گئی ہے‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’آگ بجھانے والی ٹیموں کی کوشش سے آگ پر قابو پالیا گیا اور اسے جیل کے دیگر حصوں میں پھیلنے سے روک دیا گیا تاہم تمام تر تدابیر کے باوجود واقعے کی وجہ سے 3 قیدی ہلاک ہوگئے جبکہ اسی وارڈ کے 21 قیدی زخمی ہوئے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’واقعہ کے اسباب معلوم کرنے کے لیے تفتیشی ٹیموں نے کام کا آغاز کر دیا ہے جبکہ بہت جلد کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا‘۔