ریاض میں میڈیکل کی ایک طالبہ نے فارغ وقت کو مفید بنانے کی غرض سے شاہراہ کے کنارے چائے کا ڈھابہ لگا لیا ہے۔ طالبہ کا کہنا ہے کہ عملی زندگی کو قریب سے دیکھنا چاہتی ہوں۔
مذکورہ طالبہ کی وڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر سبق نیوز نے اس سے ملاقات کی تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ طالبہ کی جانب سے سڑک کے کنارے چائے فروخت کرنے کی اصل کہانی کیا ہے؟
طالبہ کا کہنا تھا کہ 'میں زندگی کو قریب سے دیکھ کر مستقبل کے لیے راہ متعین کرنا چاہتی ہوں، پڑھائی کے ساتھ ساتھ میری یہ خواہش ہے کہ اپنے فارغ وقت کو کارآمد بناتے ہوئے تجارت کے اصولوں کو سمجھوں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی پائلٹ خواتین کی تقرری جلدNode ID: 311571
-
پبلک پراسیکیوشن میں خواتین کی بھرتیNode ID: 430771
’سٹال پرآنے والوں کو جب یہ معلوم ہوتا ہے کہ میں میڈیکل تھرڈ ایئر کی طالبہ ہوں تو وہ حیرت زدہ رہ جاتے ہیں، اکثر کا سوال یہی ہوتا ہے ’کیا معاشی مسئلہ ہے؟‘

طالبہ نے مزید کہا ’میں اپنی خوشی سے چائے فروخت کرنے کا کام کر رہی ہوں، میرے گھروالوں کی جانب سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں اور نہ ہی ان کی جانب سے کبھی مجھے مالی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، بس میرا شوق ہے جس کے لیے میں نے یہ اقدام کیا۔‘
ایک خاتون نے جب طالبہ سے دریافت کیا کہ 'جب لوگوں کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ میڈیکل کی طالبہ ہیں تو ان کا ردعمل کیسا ہوتا ہے‘
