Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 شاہ سلمان، مہاتیر محمد کا ٹیلی فونک رابطہ

باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر غور کیا گیا فوٹو: اے ایف پی
سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے منگل کو ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا۔ ملائیشیا اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کا جائزہ لینے کے ساتھ مختلف شعبو ں میں انہیں مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر غور کیا گیا۔
سعودی خبررساں ادارے واس کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مہاتیر محمد سے گفتگو کے دوران زور دیا کہ مشترکہ اسلامی جدوجہد کا پلیٹ فارم اسلامی تعاون تنظیم( او آئی سی )ہے۔ یہ پلیٹ فارم بے حد اہم ہے۔ یہ امت مسلمہ کی دلچسپی کے تمام اسلامی مسائل پر غوروخوض کے لیے اتحاد بین المسلمین کا ضامن ہے۔

شاہ سلمان سے یونان کے وزیر خارجہ نے ریاض میں ملاقات کی ہےفوٹو: ایس پی اے

دریں اثناشاہ سلمان سے یونان کے وزیر خارجہ نکوس ڈینڈیاس نے ریاض کے قصر یمامہ میں ملاقات کی ہے۔
 سعودی عرب اور یونان کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں او رمختلف شعبوں میں انہیں مضبوط اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے ضامن وسائل پر تبادلہ خیال اور خطے کے حالات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحا ن بن عبداللہ ، وزیر مملکت و رکن کابینہ ڈاکٹر مساعد العیبان ، مملکت میں متعین یونانی سفیر ایوانس ٹیگس اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
 

شیئر: