Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سورج گرہن کہاں اور کیسے دیکھا جائے؟

سعودی عرب میں یہ منظر الاحسا کمشنری کے الھفوف مقام پر دیکھا جا سکتا ہے۔فوٹو: سبق
فلکیاتی علوم کی عرب تنظیم کے رکن ڈاکٹر خالد الزعاق کے مطابق جمعرات 26 دسمبر کی صبح اپنی نوعیت کا منفرد دائرہ نما سورج گرہن ہوگا۔ ایسا 118 برس بعد ہورہا ہے۔
گرہن کا دورانیہ بارہ منٹ اور تیس سیکنڈ تک ہوتا ہے۔
آئندہ اس طرح کا سورج گرہن 84 برس بعد 2102 میں دیکھا جا سکے گا۔

 آئندہ اس طرح کا سورج گرہن 84 برس بعد 2102 میں دیکھا جا سکے گا۔ فوٹو: عاجل

عاجل ویب سائٹ کے مطابق الزعاق نے ٹو ئٹر پر کہا ’جو لوگ سعودی عرب میں یہ منظر دیکھنا چاہتے ہیں وہ مشرقی ریجن کی الاحسا کمشنری کے الھفوف مقام پر جائیں اور وہاں جبل الاربع سے یہ منظر دیکھا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر خالد الزعاق نے دائرہ دار سورج گرہن (کسوف الشمس الحلقی) سے متعلق مزید بتایا کہ یہ گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند کرہ ارض سے بعید ترین مقام پر ہوتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ زمین کے اطراف چاند کا مدار بیضوی شکل کا ہوتا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق ماہرین فلکیات نے سعودی وزارت صحت، اطلاعات اور متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ سورج گرہن دیکھنے کے خطرات سے متعلق ذرائع ابلاغ پر آگاہی مہم کو تیز کیا جائے۔ 

کیمرے کے لینس کے لیے بھی خصوصی طور پر تیار کردہ فلٹر استعمال کیا جائے۔ فوٹو: سبق

’گرہن کے دوران زیادہ دیر تک سورج کی طرف دیکھنا اور سولر فلٹر استعمال نہ کرنا آنکھوں کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔‘
ماہرین کے مطابق سورج گرہن کے دوران سیلفی لینے کی کوشش نقصان دہ ہوسکتی ہے۔
عام سن گلاسز کے بجائے خصوصی ڈیزائن کردہ سولر فلٹر گلاسز استعمال کیے جائیں جو مہلک شعاعوں کو روکتے ہیں۔
کیمرے کے لینس کے لیے بھی خصوصی طور پر تیار کردہ فلٹر استعمال کیا جائے۔

شیئر: