آج سے ٹھیک 20 برس پہلے نیپال کے شہر کھٹمنڈو سے پرواز بھرنے والے انڈین ائیرلائن کے طیارے کو اغوا کر کے قندھار لے جایا گیا تھا ۔ جہاں آٹھ روز تک اس کو 171 مسافروں اور عملے کے 15 ارکان سمیت یرغمال بنائے رکھے جانے کے بعد تین شدت پسندوں کی انڈین جیلوں سے رہائی پر چھوڑ دیا گیا تھا۔ اس واقعے کو سینیئر صحافی ہارون رشید نے قندھار ائیرپورٹ سے براہ راست رپورٹ کیا تھا۔ وہ اسکی روداد بتا رہے ہیں اردو نیوز کے نمائندے خرم شہزاد کے ساتھ ایک گفتگو میں۔ تفصیلات جاننے کے لیے دیکھیے یہ ویڈیو۔