پاکستان سمیت دنیا بھر سے کرسمس کے رنگ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس زورو شور سے منائی جا رہی ہے۔ کرسمس کی تقریبات کا آغاز پچھلی شب مختلف گرجا گھروں میں عبادت سے کیا گیا۔
کیتھولک مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ویٹکن سٹی میں سینٹ پیٹرز بسیلیکا میں کرسمس کی پچھلی شب تقریب کا آغاز کیا۔ پاپ فرانسس نے اپنے خطاب میں کہا کہ خدا اپنے بندوں سے بے پناہ محبت کرتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے کرسمس کی پچھلی شب ریاست فلوریڈا میں اعشایے کا اہتمام کر رکھا تھا جس میں ان کے خاندان اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
کرسمس کے موقع پر پاکستان کے مختلف شہروں میں گرجا گھروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے بھی پاکستان اور دنیا بھر میں مسیحی براداری کو امن کا پیغام دیا۔
اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت الہم کے مقدس گرجا گھر، چرچ آف نیٹوٹی، میں نصف رات منعقد ہونے والی عبادت میں فلسطین کے صدر محمود عباس نے بھی شرکت کی۔ روایت کے مطابق چرچ آف نیٹوٹی میں حضرت عیسیٰ کی پیدائش ہوئی تھی۔ کرسمس والے دن بھی مغربی کنارے میں کرسمس کی تقریبات منعقد کی گئیں۔
اعراق کے شہر موصل اور کردش اکثریتی علاقوں میں بھی کرسمس کی تقریبات مختلف گرجا گھروں میں منعقد کی گئیں۔
ترکی کے دارالحکومت استبول کے مختلف گرجا گھروں میں نصف شب سے ہی عبادات کا سلسلہ چروع ہو گیا تھا۔ ترکی میں تقریباً دو لاکھ سے زیادہ عیسائی رہتے ہیں۔
یورپ اور دیگر ممالک میں کرسمس سے کچھ دن پہلے ہی مختلف مقامات پر کرسمس مارکیٹیں سجائی جاتی ہیں. اس موقع پر خریداری اور کھانے پینے کے سٹالز کے علاوہ سٹیج تقریبات کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔