Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

200 سعودی خواتین جدہ ائیر پورٹ پر تعینات

سعودی عرب میں خواتین میں بے روزگاری کی شرح 30 فیصد ہے۔فوٹو:اخبار24
سعودی گراﺅنڈ سروسز کمپنی نے 200 سعودی خواتین کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی خدمت پر مامور کیا ہے۔
 اخبار 24 نے گراﺅنڈ سروسز کمپنی کے حوالے سے بتایا ’سعودی خواتین کو ٹریننگ اکیڈمی سے خصوصی کورس کرایا گیا۔ انہیں گراﺅنڈ سروسز کی ٹریننگ دی گئی ہے۔‘
کمپنی نے مزید بتایا ’ٹریننگ اکیڈمی سے خواتین کے پہلے گروپ کو 17 دسمبر 2019 میں تعینات کردیا گیا۔ خواتین کے دوسرے گروپ کی 2020 کے شروع میں تعیناتی کی جائے گی۔

سعودی خواتین کو ٹریننگ اکیڈمی قائم خصوصی کورس کرایاگیا۔ فوٹو:اخبار24

 یاد رہے کہ سعودی حکومت بے روزگار مقامی خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار دلانے کے لیے مختلف محاذوں پر کام کررہی ہے۔ ایسے تمام شعبے جہاں سعودی خواتین کو محدود ٹریننگ کورس کے ذریعے روزگار کے قابل بنایا جاسکتا ہے۔
 سعودی عرب میں خواتین میں بے روزگاری کی شرح 30 فیصد کے لگ بھگ ہے۔ 
حکومت 2020 کے دوران یہ شرح انتہائی محدود کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہے۔
 

شیئر: