Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی ماڈل اہرامات پر چڑھتے ہوئے گرفتار

امریکی فیشن ماڈل کو رات پولیس سٹیشن میں گزارنی پڑی ۔ فوٹو آر ٹی
امریکی فیشن ماڈل کینسی ولانسکی کو قاہرہ پولیس نے مصر کے اہرامات پر چڑھتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔
جگہ جگہ ہنگامہ خیزی کے لیے مشہور ماڈل کینسی ولانسکی 2019 میں یورپی چیمپیئن ٹورنامنٹ فائنل میں تقریباً بے لباس ہو کر پہنچ گئی تھیں۔
مصر میں الجیزہ کے اہرامات کی چوٹی پر چڑھنے کا فیصلہ بھی اسی طرح کی ہنگامہ خیزی تھی۔
کینسی جب جیزہ پہنچیں تو کوئی انہیں پہچان نہیں سکا۔ انہوں نے اہرامات کے علاقے میں اپنی ویڈیو بنا کر انسٹا گرام پر جاری کی۔
کینسی نے وہاں کھڑے ہو کر اپنی ورکنگ ٹیم کے ساتھ تعارف کروایا، اور سورج غروب ہونے کے وقت انہوں نے اہرامات کی چوٹی سر کرنے کا پروگرام شروع کیا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

@liverichmedia @nickygathrite

A post shared by Kinsey (@kinsey) on

فیشن ماڈل کے ایک دوست نے ویڈیو کے دوران کینسی کی توجہ مبذول کروائی کہ بغیر اجازت نامے کے اہرامات کی چوٹی سر کرنے پر مصری سیکیورٹی افسر گرفتار کرنے کے لیے آرہا ہے۔ 
وڈیو کلپ میں ایک مصری افسر کو کینسی کے ایک دوست کے ساتھ بحث کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مصری افسر کینسی کے دوست کو بتا رہا تھا کہ جیزہ کے اہرامات پر چڑھنے کے لیے باقاعدہ اجازت نامہ لینا ہوتا ہے اور کینسی یہ کام بغیر اجازت نامے کے کر رہی ہیں۔
کینسی نے اہرامات سے متعلق اپنی مہم جوئی کی منظر کشی مصری پولیس سٹیشن کی عکس بندی پر مکمل کی۔
کینسی کو ایک رات پولیس سٹیشن میں گزارنا پڑی جس کے بعد اگلی صبح انہیں رہا کر دیا گیا۔
کینسی نے اپنا بیان یہ کہہ کر ختم کیا کہ ’میں 2019 کے آخری لمحات کو یادگار بنانا چاہتی تھی۔ میرا خواب پورا ہوگیا۔‘

ماڈل 2019 کے آخری لمحات کو یادگار بنانا چاہتی تھی۔ فوٹو الامارات الیوم

کینسی نے اپنا بیان یہ کہہ کر ختم کیا کہ ’میں 2019 کے آخری لمحات کو یادگار بنانا چاہتی تھی۔ میرا خواب پورا ہوگیا۔‘
الامارات الیوم کے مطابق کینسی نے 2019 میں یورپین چیمپیئن ٹورنامنٹ فائنل میں مہم جوئی کا مظاہرہ کیا تھا، جس میں لیور پول کی ٹیم جیت گئی تھی۔ اس ٹورنامنٹ میں مصری فٹبال سٹار محمد صلاح بھی  شامل تھے۔ کینسی اس ٹورنامنٹ میں تقریباً بے لباس ہوکر پہنچی تھیں۔
                    
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: