شاہی فصائیہ کا شو غیر معمولی طور پر مقبول رہا ۔ فوٹو ۔ اخبار 24
سعودی شاہی فضائی کی جانب سے المذنب کمشنری میں فضائی کرتب دکھائے گئے ۔ سعودی عرب بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے مختلف شہروں میں فیسٹول منعقد کیے جارہے ہیں ۔ فضائی شو بھی اسی فیسٹول کا حصے ہیں۔
شاہی فضائیہ کے جوانوں کی جانب سے دکھائے جانے والے کرتب دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔ مقامی ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق فضائیہ کا شو آج بروز جمعہ بھی پیش کیاجائے گا۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پہلے روز افتتاحی تقریب میں کمشنر عبدالرحمان السعوی کے علاوہ کمشنری کے دیگراہم عہدیداروں کے علاوہ بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی جبکہ دیگر شہروں سے بھی لوگ کافی تعداد میں المذنب فیسٹول میں شرکت کرنے کیلئے پہنچے ہوئے ہیں ۔
سعودی شاہی فضائیہ کی جانب سے 30 منٹ تک کرتب دکھائے گئے جنہیں شائقین نے بے حد پسند کیا ۔ وہاں موجود لوگ اپنے موبائل فونز سے فضائی شوکی فلم بندی اور عکاسی کرتے رہے ۔
شائقین کا کہنا تھا کہ اس قسم کا شو پہلی بار المذنب کمشنری میں منعقد کیا ہے اس لیے لوگ دوردور سے یہ شو دیکھنے کے لیے کمشنری آرہے ہیں۔
شاہی فصائیہ کی جانب سے گرائونڈ میں بنائے گئے اسٹیج سے سعودی قومی ترانہ اور ملی نغمے بجائے گئے ۔