Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدائن صالح میں جاپانی وزیراعظم کی اہلیہ نے اونٹ کی سواری کی

جاپانی وزیراعظم کی اہلیہ نے اونٹ کی سواری پر خوشی کا اظہار کیا۔ فوٹو العربیہ
جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے اور ہمراہ وفد نے پیر کو العلا کمشنری کے معروف تاریخی مقام مدائن صالح کا دورہ کیا۔ اس کا ایک نام( الحجر) بھی ہے۔

وزیراعظم نے مدائن صالح کی سیر کرتے ہوئے اپنی وڈیو بھی بنوائی۔ فوٹو العربیہ


جاپانی وزیراعظم نے تاریخی مقام مدائن صالح کا دورہ کیا۔ فوٹو العربیہ

العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی وزیر ثقافت و گورنر العلا رائل کمیشن شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان ، وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی محمد بن مزید التویجری (سعودی جاپانی وژن 2030 مشترکہ گروپ میں سعودی ٹیم کے سربراہ بھی ہیں) اور العلا رائل کمیشن کے ایگزیکٹیو چیئرمین عمرو المدنی نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم جاپان کو مدائن صالح (الحجر) کا تاریخی تعارف کرایا گیا۔ فوٹو العربیہ

 وزیراعظم جاپان کو اس موقع پر مدائن صالح (الحجر) کا تاریخی تعارف کرایا گیا۔ یہ کام العلا رائل کمیشن کے رکن ڈاکٹرعید الیحییٰ نے انجام دیا۔ انہیں متعدد تاریخی مقامات بھی دکھائے۔
 اس موقع پر جاپانی وزیراعظم نے مدائن صالح کی سیر کرتے ہوئے اپنی وڈیو بھی بنوائی۔ اس مناسبت کی ایک تصویر میں ان کی بیگم اونٹ پر سوار ہیں اور انتہائی خوشی کا اظہار کررہی ہیں۔                       
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: