Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 آئیں چینی سیکھیں: ’سکولوں میں درسی کتب کی فراہمی‘

چینی زبان کو مملکت کے نصاب تعلیم میں شامل کیا گیا ہے۔فوٹو: اخبار24
 سعودی عرب کی وزارت تعلیم کی جانب سے پہلے مرحلے میں چینی زبان کی درسی کتب سکولوں کو فراہم کرنے کا آغاز کر دیا گیاہے۔
 ابتدا میں مملکت کے تین شہروں کے تعلمیی اداروں میں چینی زبان کی کتب فراہم کی جائیں گی۔
واضح رہے گزشتہ برس فروری 2019 میں ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے دورہ چین کے موقع پر دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مملکت کے تعلیمی اداروں میں چینی سکھانے کے لیے خصوصی احکامات جاری کیے گئے تھے۔

 پہلے مر حلے میں کتابیں ریاض ، مشرقی ریجن اور جدہ کمشنری میں فراہم کی جائیں گی۔فائل فوٹو: اے ایف پی

عربی ویب نیوز ' سبق 'نے وزارت تعلیم کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سکولوں میں فراہم کی جانے والی چینی زبان کی کتابوں کو’ آئیں چینی سیکھیں ‘کا عنوان دیا گیا ہے۔
 چینی زبان کی کتابیں پہلے مر حلے میں وزارت تعلیم کی جانب سے ریاض ، مشرقی ریجن اور جدہ کمشنری کے بارہ سکولوں میں فراہم کی جائیں گی۔
دریں اثنائاخبار 24 کے مطابق وزارت تعلیم نے جدہ ریاض اور مشرقی ریجن کے لیے چینی زبان سکھانے کے لیے ہر شہر میں 1166 کتب فراہم کی جائیں گی۔
واضح رہے سعودی عرب اور چین کے تعلقات کو مختلف سطح پر مزید مستحکم کرنے کے لیے چینی زبان کو مملکت میں رائج کرنے کے لیے اسے سعودی عرب کے نصاب تعلیم میں شامل کیا گیا ہے۔
 سعودی تاجروں کا کہنا ہے ’ چینی زبان میں مہارت سے انہیں کافی فائدہو گا ۔ بیشتر سامان تجارت چین سے امپورٹ کیاجاتا ہے۔ جب ہمارے نوجوانوںکو چینی پر عبور ہو گا تو باہمی تجارت کے فروغ میں بھی سہولت ہو گی‘۔
دنیا کے مختلف ممالک میں چینی زبان کو کافی اہمیت دی جارہی ہے۔ سعودی عرب میں بھی چینی زبان سکھانے کے لیے مختلف لینگویج سینٹرز قائم کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔

شیئر: