Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرغی کے بعد چاول بھی مہنگے

چاول کے نرخوں میں 10تا 15فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ فائل فوٹو 
سعودی عرب میں چاولوں کے نرخ 10سے 15 فیصد تک بڑھ گئے۔ ایک ٹن چاول اکتوبر 2019ء میں 900 تا 950 ڈالر (3372 تا 3560 ریال) میں دستیاب تھا۔
 اب اس کی قیمت بڑھ کرایک ہزار تا 1100 ڈالر ( 3747 تا 4122 ریال) ہوگئی ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق مارکیٹ پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ چاول مہنگے ہونے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اکتوبر کے مقابلے میں جنوری 2020ء کے دوران چاول کی رسد کم ہوگئی ہے۔ دوسری جانب چاول اضافی مقدار میں خریدنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔

چاول برآمد کرنے والی کمپنیوں نے فی ٹن 100تا 150ڈالر کا اضافہ کردیا ہے۔ فوٹو عکاظ

چاول برآمد کرنے والی انڈین کمپنیوں نے فی ٹن 100تا 150ڈالر کا اضافہ کر دیا ہے۔
اخبار کے مطابق جن کمپنیوں نے اکتوبر 2019 کے دوران چاول کی مارکیٹنگ کے وقفے سے فائدہ نہیں اٹھایا۔ اب انہیں نئے نرخوں پر چاول خریدنے پڑ رہے ہیں۔
بعض کمپنیوں نے مطلوبہ مقدار میں چاول کے معاہدے نہیں کیے تھے۔ اب انہیں نئے نرخوں پر معاہدے کرنے پڑ رہے ہیں۔ 
مزید پڑھیں
مرصد ویب سائٹ کے مطابق سعودی مارکیٹ میں انڈین چھوٹی الائچی کی قیمت نوے فیصد بڑھ گئی ہے۔ 
العربیہ نیٹ نے اپنے نامہ نگا ر کے حوالے سے بتایا کہ انڈین چھوٹی الائچی ایک کلو نوے ریال میں فروخت ہورہی تھی۔ اب اس کی قیمت 160 ریال ہوگئی ہے۔ سعودی مارکیٹ میں بہت کم دستیاب ہے۔
 واضح رہے کہ سعودی عرب میں مرغی کمپنیوں نے بھی پیر 20 جنوری سے 10 سے 12.5 فیصد تک نرخ بڑھا دیے ہیں۔ اس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل نہیں ہے۔ 
مرغی کمپنیوں نے یہ اضافہ قومی چارہ فیکٹریوں کی جانب سے مصنوعات کی قیمتوں میں 20 سے 30 فیصد اضافے پر کیا ہے۔
                              
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: