پاکستان کے دورے پر آئے انڈین اداکار، گلوکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر گپی گریوال نے لاہور میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی سے ملاقات کی۔ جاوید آفریدی نے پشاور زلمی کی جیکٹ اور ٹیم زلمی کا آٹوگراف والا بیٹ گپی گریوال کو پیش کیا۔ گپی گریوال کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کی مہمان نوازی نے ان کا دل جیت لیا ہے۔‘ انہوں نے پشاور زلمی کو پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔
جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ ’گپی گریوال کے ساتھ ان کی اچھی ملاقات رہی۔ گپی گریوال پاکستان میں مہمان نوازی پر خوش ہیں، کھلاڑی اور فنکار ممالک کو قریب لاتے ہیں۔امید ہے مشتقبل میں مزید انڈین اور پاکستانی فنکار ایک دوسرے کے ملک کا دورہ کریں گے۔‘
گپی گریوال اپنے دورہ پاکستان کے دوران مقامی افراد کی مہمان نوازی سے متاثر ہوئے تو ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کر ڈالا۔
چند روز قبل پاکستان پہنچنے والے 37 سالہ روپندر سنگھ المعروف گپی گریوال گردوارہ ننکانہ صاحب پر حاضری دینے کے بعد اپنے آبائی گاؤں پہنچے تو لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
گپی گریوال کا گاؤں چک 47 منصورہ، فیصل آباد کے قریب واقع ہے۔
گاؤں پہنچنے پر ایک مقامی بزرگ نے گپی گریوال کو ان کا آبائی گھر اور اس سے ملحق علاقہ دکھایا جہاں دیہی طرز پر تعمیر کیے گئے گھر نمایاں تھے۔ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ایک مختصر ویڈیو میں گپی گریوال پاکستانی بزرگ کا ہاتھ تھامے گاؤں کی ایک گلی میں دیکھے جا سکتے ہیں۔
Welcome g bht khushi hoi ap pakistan aye i m from faisalabad love u gippy g
— Faisalyaqoob (@Faisaly35097408) January 21, 2020
گپی گریوال کا کہنا تھا کہ گاؤں میں لوگوں سے مل کر انہیں 1947 میں پاکستان اور انڈیا کی تقسیم کے دوران ہونے والے واقعات کے بارے میں بھی جاننے کا موقع ملا۔ انہوں نے اپنے پیغامات میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت انڈین پنجاب کے وزیراعلی اور پاکستانی و انڈین سیاسی و انتظامی شخصیات کا بھی ذکر کیا۔
گپی گریوال اپنے دورے سے متعلق اپ ڈیٹس مسلسل میڈیا پر شیئر کرتے رہے اور پاکستانیوں کے جذبہ مہمان نوازی کو سراہا۔ انہوں نے اپنے آبائی علاقے کے مکینوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
Khush raho paa jiii
— RM Cheema (@CheemaRm) January 22, 2020
پاکستانی وی لاگر تحسین باجوہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس پاکستانی اداکارہ کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے تو ان کا جواب تھا کہ وہ پاکستانی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ دیکھ چکے ہیں۔ انہوں نے فلم میں مہوش حیات کی اداکاری کو پسند کیا اور چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ کام کریں۔
Which Pakistani actress you would like to work with?
I have watched "Punjab Nahi Jaoun ge" so I would like to work with @MehwishHayat because I like her work in the movie : @GippyGrewal@arydigitalasia @iamhumayunsaeed
Complete Vlog link https://t.co/cjhO3jcy0E pic.twitter.com/5IpaMaCVAN— Tehseen Bajwa (@TBajwa7) January 21, 2020
مہوش حیات نے بھی گپی گریوال کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی تعریف کا شکریہ ادا کیا۔ مہوش نے پاکستانی فلمیں اور مہمان نوازی پسند کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
اپنی فلم ’کیری آن جٹا‘ اور متعدد ریکارڈ سمیٹنے والے پنجابی گانے پھلکاری سے شہرت کی نئی پلندیوں کو چھونے والے گپی گریوال ناصرف خود سوشل میڈٰیا پر فعال رہے بلکہ وہاں پیغامات دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے اور انہیں جواب بھی دیتے رہے۔
اپنے فینز سے دورہ پاکستان کی تفصیل شیئر کرنے اور ان کے تاثرات کا جواب دینے کے لیے گپی گریوال نے سوشل نیٹ ورکس پر لائیو سیشن بھی کیے۔ اس دوران انہوں نے ناصرف اپنے سفر پاکستان کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا بلکہ یہ اعلان بھی کیا کہ وہ آئندہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔
فروری میں اپنی نئی فلم ’اک ساندھو ہوندا سی‘ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف گپی گریوال نے جلد نئی فلم کا ٹریلر لانچ ہونے کا اعلان بھی کیا۔
-
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں