Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی اقامے فروخت کرنے والا گرفتار

جعلساز میڈیکل انشورنس کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اورحج اجازت ناموں میں بھی جعلسازی کرتا تھا ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ پولیس نے جعلی اقامے فروخت کرنے والے ایک ایتھوپین تارک کو گرفتار کیا ہے جو نہ صرف اقاموں میں جعلسازی کی مہارت رکھتا تھا بلکہ میڈیکل انشورنس کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اورحج اجازت ناموں میں بھی جعلسازی کرتا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرفتار شدگان کے قبضے سے 253 جعلی اقامے، متعدد جعلی انشورنس کارڈ، سرکاری اداروں کی جعلی مہریں اور اقامہ کارڈ بنانے کے آلات بھی ضبط ہوئے ہیں۔

’جعلساز کے ٹھکانے سے اقامہ پرنٹ کرنے والا آلہ بھی ضبط ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)

مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان کرنل محمد بن عبد الوہاب الغامدی نے کہا ہے کہ ’ریجن پولیس کو جعلساز کے بارے میں خفیہ اطلاعات ملیں تھیں، اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کے لیے منصوبہ بنایا گیا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’پولیس کے تحت جعلسازی کے انسداد کا خصوصی شعبے نے ایتھوپین جعلساز کا سراغ لگایا تھا۔ چھاپہ مارنے پر پتہ چلا کہ وہ شناختی دستاویزات میں جعلسازی کرنے کی انتہائی مہارت رکھتا ہے‘۔

گرفتار شدہ ایتھوپین کے قبضے سے 253 جعلی اقامے بھی ضبط ہوئے ہیں ( فوٹو: سبق)

ترجمان نے بتایا ہے کہ ’جعلساز کے ٹھکانے سے اقامہ پرنٹ کرنے والا آلہ بھی ضبط ہوا ہے۔ ضروری کارروائی کے بعد اسے متعلقہ محکمے کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔
 

شیئر: