سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں اعلان کیا گیا ہے کہ ورلڈ اکنامک فورم کا مشرق وسطیٰ سمٹ پہلی مرتبہ سعودی عرب میں منعقد ہوگا جس میں دنیا بھر سے رہنما شرکت کریں گے۔
جمعرات کو ورلڈ اکنامک فورم کے صدر بورگ برینڈے نے مندوبین کو بتایا کہ ’اگلا مشرق وسطیٰ سمٹ سعودی عرب میں پانچ سے چھ اپریل کو اس سال منعقد ہوگا۔‘
مزید پڑھیں
-
محمد بن سلمان سے ڈیوس کے سربراہ کی ملاقاتNode ID: 410601
-
سعودی عرب تجدد پذیر توانائی کلب میں شاملNode ID: 454456
ورلڈ اکنامک فورم کی ویب سائٹ کے مطابق اس سمٹ کا موضوع ’چوتھے صنعتی انقلاب میں اس خطے کا مقام‘ ہوگا۔
ماضی میں مشرق وسطیٰ ورلڈ اکنامک فورم کی میزبانی مصر، اردن اور متحدہ عرب امارات کر چکے ہیں۔
یہ اعلان ڈیووس میں ایک خصوصی اجلاس میں کیا گیا جہاں سعودی عرب کی سٹریٹیجک ترجیحات کو مدنظر رکھا گیا تھا۔
