ناول 2019 کورونا وائرس سے بچاؤ کیسے؟ 25 جنوری ، 2020 ماہرین کے مطابق وائرس کا سبب بننے والا پیتھوجن بالکل نیا ہے اور یہ کرونا وائرس کی ایک قسم ہے۔ فوٹو: روئٹرز چین کے شہر ووہان سے جنم لینے والی سانس کی بیماری (کرونا وائرس) نے اب تک دنیا بھر میں 41 جانیں لے لی ہیں۔ اے ایف پی اور روئٹرز کی ان تصاویر میں چین سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں لوگ کرونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپناتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے 1300 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی دوسری جانب حکام نے وائرس سے متاثرہ شہر ووہان سے ٹرین اور پروازیں روک دی ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی سری لنکا میں بھی ائیر پورٹ میں حکام کو ماسک پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی امریکی شہر لاس اینجلس میں خواتین نے چہرے پر ماسک پہنا ہوا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی چین نے تصدیق کی ہے کہ اب یہ وائرس انسانوں سے ہی دوسرے انسانوں میں پھیل رہا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی کرونا وائرس کی وبا سے ووہان میں لاک ڈاؤن کو چار دن ہوگئے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی نئے قمری سال کی چھٹیوں کے دوران چونکہ لوگ چین سے مختلف ممالک جاتے ہیں اس لیے دنیا بھر میں اس وائرس کی وبا کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ فوٹو: روئٹرز اردو نیوز چین کا شہر ووہان ہوائی اڈے ماسک تصویری جھلکیاں کورونا وائرس سپیشل شیئر: