Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایموجی پہلی مرتبہ 382سال قبل استعمال ہوا

سلواکیہ .... کیا 17ویں صدی میں سلواکیہ کے ایک وکیل نے ایموجی اور ہیش ٹیگ ایجاد کیا تھا؟ سلواکیہ میں نیشنل آرکائیو کے ریسرچر کا کہناہے کہ انہیں دنیا میں قدیم ترین ایموجی کا پتہ چل گیا ہے اور یہ ایموجی382سال قبل سلواکیہ میں ایک وکیل نے بنائی تھی۔اب تک سرکاری طورپر یہی بتایا جاتا رہا ہے کہ ایموجیز کا نظریہ 1980ءاور 90کے درمیان وجود میں آیا اور تب سے اب تک روزانہ ہی دنیا بھر میں تقریباً6بلین ایموجیز استعمال کئے جاتے ہیں۔محققین نے دعویٰ کیا کہ سب سے پہلے ایک وکیل جان لیڈس لیڈ نے ایک خط کے آخر میں ایک مسکراتے ہوئے چہرے کی شکل بنائی تھی۔ اسکے بعد اسی میں اس نے ہیش ٹیگ کا نشان بھی استعمال کیا تھا اور یوں ان نشانات سے اس نے یہ بات بتائی تھی کہ وہ اپنے کام سے مطمئن اور خوش ہے۔ ایک محقق کا کہناہے کہ اس دور کی دستاویزات دیکھنے کے بعد کہیں بھی اس طرح کی ایموجی نہیں پائی گئی اور یوں ہم کہہ سکتے ہیں کہ سب سے پہلے ایموجی ایجاد کرنے والا یہی وکیل ہے۔اس وقت یہی کہا جاتا ہے کہ پہلی ایموجی جاپان والوں نے 1999ءمیں تیار کی تھی۔ ایموجی کا مطلب تصویر اورعلامت ہے۔ پکچر سے سے( ای) لیا گیا ہے جبکہ (ایموجی) کا مطلب جاپانی زبان میں علامت ہے۔ اس وقت 722ایموجیز استعمال ہورہے ہیں۔ آکسفورڈ انگلش ڈکشنری نے 2013ءمیں یہ لفظ شامل کیا ہے۔

شیئر: