Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 امریکی امن منصوبہ،او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب 

یٰ امن منصوبے پر مسلم ممالک کا موقف سامنے لایا جائے گا۔
 اسلامی کانفرنس تنظیم ( او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس پیر کو جدہ میں او آئی سی کے جنرل سیکریٹریٹ میں ہو رہا ہے۔ 
اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ امن منصوبے پر مسلم ممالک کا موقف سامنے لایا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ نے ٹو ئٹر پر بیان میں واضح کیا ’ او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ جدہ میں ایگزیکٹو کمیٹی کا وزرائے خارجہ سطح کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوگا‘۔

عرب لیگ نےامریکہ کے امن منصوبے کو پوری طرح سے مسترد کردیا ہے۔

 بیان میں کہا گیا ’ اجلاس میں 28جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امن منصوبے کے اعلان کے بعد مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کے حوالے سے او آئی سی کے موقف پر تبادلہ خیال کریں گے۔
او آئی سی نے یہ بھی واضح کیا ’ جب تک فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق نہیں مل جائیں گے، خود مختار فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوگی اور جب تک مشرقی بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت نہیں بنایا جائے گا تب تک مسلم ممالک فلسطینی عوام کی جدوجہد کی تائید اور حمایت کرتے رہیں گے‘۔
یاد رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ہر طرح کے اپنے تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعلقات منقطع کیے جاچکے ہیں۔
عرب لیگ نے ہنگامی اجلاس میں امریکہ کے مشرق وسطیٰ امن منصوبے کو پوری طرح سے مسترد کردیا ہے۔

شیئر: