فارمیسیوں میں سعودائزیشن کا اعلان، استثنی کسے ملے گا؟
فارمیسیوں میں سعودائزیشن کا اعلان، استثنی کسے ملے گا؟
اتوار 2 فروری 2020 20:50
وزارت محنت کے مطابق پہلے مرحلے کا آغاز 22 جولائی 2020 سے ہوگا (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی عرب کے وزیر محنت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے فارمیسی کے پیشے اور اس سے متعلقہ تمام شعبوں کی سعودائزیشن کا فیصلہ جاری کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق فارماسسٹ اور متعلقہ امور انجام دینے والی تمام اسامیوں پر سعودی تعینات ہوں گے۔ غیر ملکیوں کو رخصت کردیا جائے گا اور یہ کام دو مرحلوں میں انجام دیا جائے۔
یہ فیصلہ کمپنیوں، میڈیکل سینٹرز، پولی کلینکس، ہسپتالوں اور فارماسیوں پر نافذ ہوگا۔
وزارت محنت نے واضح کیا ’پہلے مرحلے کا 22 جولائی 2020 سے ہوگا۔‘
پہلے مرحلے میں 20 فیصد سعودائزیشن ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں 30 فیصد سعودائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایسے اداروں پر فیصلہ نافذ کیا جائے گا جہاں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی تعداد پانچ فارماسسٹ یا اس سے زیادہ ہوگی۔
وزارت محنت نے اس پابندی سے استثنیٰ بھی دیا ہے۔
دوا ساز کمپنیوں، دواﺅں کے ایجنٹوں، دوائیں تقسیم کرنے والوں اور کارخانوں میں ’دواﺅں کی مارکیٹنگ کے ایکسپرٹ‘ کے پیشے والے فارماسسٹ کو یہ استثنیٰ حاصل ہوگا۔
یاد رہے کہ یہ فیصلہ وزارت صحت، فروغ افرادی قوت فنڈ ’ھدف‘ اور سعودی ایوانہائے صنعت و تجارت کونسل کے تعاون سے نجی اداروں کے ساتھ طے شدہ صحت معاہدے کے تحت کیا گیا ہے۔
معاہدے کا مقصد صحت کے نجی اداروں میں چالیس ہزار اسامیوں کی سعودائزیشن مقرر کی گئی ہے۔