کوئی صارف سالانہ اوسطاً 1.8 منٹ سے زیادہ بجلی سے محروم نہیں ہوتا۔فوٹو: سوشل میڈیا
دبئی میں بجلی و پانی کے ادارے نے بجلی کی سپلائی سے متعلق نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ کوئی بھی صارف سالانہ اوسطاً 1.8 منٹ سے زیادہ بجلی سے محروم نہیں ہوتا۔
یورپی یونین میں شامل ممالک کے یہاں اس کا سالانہ اوسط پندرہ منٹ کا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق بجلی کے ادارے کے ایگزیکٹیو چیئرمین سعید محمد الطایر نے بتایا ’بجلی کی پیداوا ور سپلائی کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔ مکمل سمارٹ نیٹ ورک قائم کررکھا ہے۔‘
’بنیادی ڈھانچہ ترقی یافتہ ہے اور اس کی تجدید خود کار نظام کے ذریعے ہوتی رہتی ہے‘۔
سعید الطایر کے مطابق’ دبئی بجلی و پانی کے ادارے میں سمارٹ نیٹ ورک کی حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔ 2035 میں کام مکمل ہوجائے گا۔ بعض محدود مدتی دیگر متوسط میعاد اور باقی ماندہ طویل المیعاد پروگرام ہیں‘۔
سمارٹ نیٹ ورک حکمت عملی ترقی یافتہ بنیادی ڈھانچے پر مشتمل ہے۔
یاد رہے کہ دبئی بجلی و پانی کے ادارے کی کارکردگی کئی حوالوں سے یورپ اور امریکہ کی منتخب کمپنیوں سے زیادہ بہتر ہے۔