نئے امانت گھر میں بڑی اشیا رکھنے کی بھی گنجائش ہو گی (فائل فوٹو: التواصل)
مسجد الحرام کی انتظامیہ حرم کے صحنوں میں زائرین کے لیے جدید طرز کے ’سپیشل امانت گھر‘ بنوا رہی ہے۔ پہلے امانت گھروں میں صرف چھوٹی چیزیں ہی رکھوائی جا سکتی تھیں۔ نئے امانت گھر میں بڑی اشیا رکھنے کی بھی گنجائش ہو گی۔
یاد رہے کہ مسجد الحرام کی انتظامیہ نے عمرہ اور حج زائرین کے لیے بیرونی صحنوں میں (امانت گھر) قائم کر رکھے تھے جہاں زائرین اپنا مختصر سا سامان جمع کرا دیتے تھے۔
گذشتہ دنوں صحنوں میں توسیع کی کے لیے ان امانت گھروں کو ہٹا دیا گیا تھا۔
مکہ اخبار کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ نے بتایا کہ ’ جلد ہی حرم کے صحنوں میں زائرین کے لیے ’سپیشل امانت گھر‘ بنوایا جائے گا جو جدید طرز کا ہو گا۔‘
پرانے امانت گھر مکہ میونسپلٹی کے تعاون سے ہٹوا دیے گئے تھے (فائل فوٹو: التواصل)
’نئے امانت گھر میں سامان رکھنے کے لیے بکس جدید طرز کے ہوں گے۔ ان میں سامان کے معائنے کی سہولت بھی مہیا ہو گی‘۔
مسجد الحرام کی انتظامیہ نے پرانے امانت گھر مکہ میونسپلٹی کے تعاون سے ہٹوا دیے تھے۔
انتظامیہ کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق زائرین کے لیے نیا امانت گھر ایسی جگہ بنایا جائے گا جہاں سے زائرین آتے ہوں اور ان کے ساتھ کچھ سامان ہو۔
اس سلسلے میں اس بات کا لحاظ رکھا گیا ہے کہ یہ سہولت ان زائرین کو خاص طور پر مہیا ہو جو پہلی مرتبہ حرم آ رہے ہوں یا جنہیں امانت گھروں کے بارے میں کچھ معلوم نہ ہو۔