Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سردی کی لہر ختم، آج موسم کیسا رہے گا؟

جمعہ کو ملک میں گرمی رہے گی جبکہ شمالی علاقوں میں موسم معتدل ہوگا ( فوٹو: سبق)
گزشتہ کئی دن سے سعودی عرب پر چھائی رہنے والی سردی کی لہر آج مکمل طور پر ختم ہوجائے گی جس کے بعد موسم معمول کے مطابق آجائے گا۔
ماہرین موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ کل جمعہ کو ملک بھر میں گرمی رہے گی جبکہ شمالی علاقوں میں موسم معتدل رہے گا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ماہر موسمیات حسن کرانی نے کہا ہے کہ ’سردی کی لہر ملک کی فضاؤں سے نکلنا شروع ہوگئی ہے اور رات تک پوری طرح نکل جائے گی‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’کل جمعہ کو موسم معمول پر آجائے گا جبکہ بعض علاقوں میں گرمی محسوس کی جائے گی‘۔
دریں اثنا ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ ’بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ریاض میں درجہ حرارات 3 سینٹی گریڈ رہا۔ دمام میں 7، بریدہ میں 2 ،حائل میں 4، عرعر میں 4، الجوف میں 4، تبوک میں 5، نجران اور ابہا میں 9، مکہ مکرمہ میں 18 اور مدینہ منورہ میں 12 تھا جبکہ شمالی علاقوں میں منفی اور بعض جگہوں میں منفی سے بھی نیچے تھا‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’آج جمعرات کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت نجران، حائل، الجوف، شمالی حدود اور ریاض کے بعض علاقوں میں موسم گرد آلود رہے گا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’جنوب مغربی علاقوں میں بادل چھائے رہیں گے جن کے باعث درمیانی درجے کی بارش کی توقع ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’نجران، عسیر اور باحہ میں تیز ہوا کے باعث گرد وغبار کا خدشہ ہے۔ آج شام 8 بجے تک پیشہ، تثلیث اور ظہران الجنوب میں گرد وغبار کا طوفان ہوگا‘۔

شیئر: