ریاض میں تاش مقابلوں کا آغاز ہوچکا ہے جس میں خواتین کی 20 ٹیموں سمیت 18 ہزار افراد شریک ہو رہے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تاش مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کرنے والوں میں مجموعی طور پر 20 لاکھ ریال انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ریاض میں تاش مقابلہ اس سے پہلے دو مرتبہ منعقد کیا جاچکا ہے تاہم حالیہ مقابلوں کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پہلی مرتبہ خواتین بھی شریک ہو رہی ہیں۔
سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’تاش مسابقہ 22 فروری تک جاری رہے گا جس میں مختلف ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوں گے۔‘
اتھارٹی نے بتایا ہے کہ ’مقابلوں کے لیے 4 مختلف ہال ہیں جن میں دو ہزار افراد بیک وقت کھیل سکیں گے۔‘
#فيديو| تنافس كبير بين الرجال والسيدات في #بطوله_شتاء_الرياض_للبلوت
رصد: أمل السعيد#عكاظ #أن_تكون_أولا https://t.co/hiZirp74eV pic.twitter.com/3Y5R3AE6x9— صحيفة عكاظ (@OKAZ_online) February 14, 2020