Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: خاتون کو بلیک میل کرنے والے گرفتار

عدالت نے عرب شہریوں کو جیل، جرمانہ اور ملک سے بیدخل کرنے کی سزا سنائی ہے ( فوٹو: الامارات الیوم)
دبئی عدالت نے سعودی خاتون کا موبائل چوری کرکے بلیک میل کرنے والے دو عرب شہریوں کو 3 سال جیل، 23 ہزار درہم جرمانے اور ملک سے بیدخلی کی سزا سنائی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دونوں عرب شہریوں نے دبئی میں ایک سعودی خاتون کا موبائل چوری کیا تھا اور اس میں موجود تصاویر اور ویڈیو انٹرنیٹ پر جاری کرنے کی دھمکی دی تھی۔
سعودی خاتون نے بتایا ہے کہ ’وہ دبئی سے ذریعہ بس العین جارہی تھیں۔ سامان بس میں چڑھاتے وقت دونوں عرب شہریوں نے مدد کی پیشکش کی تھی‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’اس اثنا میں دونوں نے موبائل چوری کرلیا اور اس میں موجود تمام تصاویر اور ویڈیو کسی طرح اپنے پاس محفوظ کرلیے‘۔
خاتون نے کہا ہے کہ ’بعد ازاں انہوں نے فون کر کے دو ہزار درہم کا مطالبہ کیا۔ بصورت دیگر انہوں نے تمام تصاویر اور ویڈیو انٹر نیٹ پر جاری کرنے کی دھمکی دی‘۔

عرب شہریوں نے خاتون کا موبائل چوری کرلیا اور اس میں موجود تمام تصاویر اور ویڈیو اپنے پاس محفوظ کرلیے ( فوٹو: سبق)

خاتون نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دے دی جس نے فوری طور پر دونوں چوروں میں سے ایک کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔
اسی اثنا میں فرار ہونے والے شخص نے خاتون سے رابطہ کیا اور دھمکی دی کہ پولیس جاکر کیس ختم کر دیا جائے اور اس کے ساتھی کو رہا کیا جائے ورنہ وہ تصاویر اور ویڈیو جاری کردے گا۔
خاتون نے بتایا ہے کہ ’پولیس کے تعاون سے دوسرے شخص کو بھی رقم وصول کرنے کے بہانے بلایا گیا اور گرفتار کر لیا گیا‘۔

شیئر: