ترکی کی جانب سےلیبا میں فورسز کی تعیناتی تشویش ناک امر ہے۔ فوٹو: ٹوئٹر
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے ’حوثیوں کے حملے اس جانب اشارہ کرتے ہیں کہ وہ یمن کے مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ نہیں‘۔
عاجل نیوز کے مطابق برلن میں اپنے ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل بن فرحان نے مزید کہا’ اہمیت اس بات کی ہے کہ ہم انسانیت کے حوالے سے یمن میں کام جاری رکھیں‘۔
سعودی وزیر خارجہ ایران نواز حوثی ملیشیا کی جانب سے بیلسٹک میزائل حملے کے حوالے سے بات کر رہے تھے۔
لیبا کے حوالے سے سعودی وزیر خارجہ نے یقین دلایا کہ ہم لیبیا کے مسئلے کے سیاسی حل کے لئے کوشش جاری رکھیں گے۔
انہوں نے اس بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ترکی کی جانب سے بڑی تعداد میں سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی تشویش ناک امر ہے۔
فیصلہ بن فرحان نے اس بات پر زور دیا کہ ایران پر دباﺅ پر بڑھا جائے تاکہ وہ خطے کے داخلی امور میں جاری مداخ´لت بندکرے۔
قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے برلن میں جرمن ہم منصب سے ملاقات کی۔
دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تعلقات، خطے میں حالیہ پیش رفت اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔