Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹبال میچوں کے لیے خواتین کمنٹیٹرز اور تجزیہ نگار 

فٹبال میچوں کی کمنٹری کے لیے سپیشل لیڈیز اسٹوڈیو قائم کیا گیا ہے۔فوٹو: المرصد
سعودی حکومت کی طرف سے خواتین کو سٹیڈیم میں فٹبال میچ دیکھنے کے لیے آنے کی اجازت کے بعد اب لیڈیز کمنٹیٹرز اور تجزیہ نگار بھی سامنے آئی ہیں۔
 مملکت میں ہونے والے فٹبال میچوں کی کمنٹری کے لیے سپیشل لیڈیز اسٹوڈیو قائم کیا گیا ہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق چینل 24 نے نیا پروگرام شروع کیا ہے۔ جسے ’الکورة عندنا‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ’فٹبال ہمارے یہاں‘ یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے۔ جسے فٹبال میچوں کی کمنٹری کے لیے سپیشل لیڈیز سٹوڈیو کے طور پراستعمال کیا جارہا ہے۔

چینل 24 نے نیا پروگرام شروع کیا ہے۔ جسے ’الکورة عندنا‘ کا نام دیا گیا ہے۔فوٹو: المرصد

 پروگرام کی ایک قسط کے دوران خاتون تجزیہ نگارکیپٹن نجود الزہرانی اور کیپٹن لمی العنزی کو مدعو کیا گیا۔
فٹبال کی تجریہ نگار خواتین نے سعودی عرب کی معروف ٹیموں الہلال اور الاتحا د کے درمیان ’کلاسیکو‘ میچ پر کمنٹری کی۔
سعودی عرب کے بیشتر شہری فٹبال میں بڑی دلچسپی لیتے ہیں۔ عام افراد سے لیکر اعلیٰ قیادت تک فٹبال کے حوالے سے شوق و ذوق کا مظاہرہ کرتی ہے۔
سعودی عرب کے اکثر گھرانوں میں ایک خاندان کے افراد مختلف ٹیموں کے شائقین میں بٹے ہوئے ہیں۔اس حوالے سے گھروں میں لڑائی جھگڑے بھی ہوتے ہیں۔ 
پاکستانی تارکین کی بڑی تعداد بھی فٹبال میچز انتہائی ذوق و شوق سے دیکھتی ہے۔
سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین تجزیہ نگاروں نے سعودی عرب کی دو اہم فٹبال ٹیموں الہلال اور الاتحاد کے درمیان اہم میچ کی کمنٹری اور میچ کے بعد اپنے تجزیے پیش کیے۔ 
اس تبدیلی کو سراہا جارہا ہے۔ بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو اس تجربے پر خوش نہیں ہیں۔

شیئر: