Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی : تنخواہوں میں 3ہزار درہم تک اضافہ

آئندہ ماہ مارچ سے نئی تنخواہ اضافے کے ساتھ  ملے گی فوٹو :سوشل میڈیا
دبئی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ڈیڑھ سو درہم سے لے کر تین ہزار درہم تک کا ماہانہ اضافہ کردیا گیا ہے۔ 
آئندہ ماہ مارچ سے نئی تنخواہ اضافے کے ساتھ  ملے گی۔ الامارات الیوم کے مطابق دبئی میں محکمہ افرادی قوت کے ڈائریکٹر عبداللہ بن زاید الغلاسی نے بتایا کہ ’تنخواہوں میں انتہائی اضافہ تین ہزار درہم ہوگا۔‘
 46 ہزار ملازمین اس فیصلے سے مستفید ہوں گے تاہم اگر کسی گریڈ کا ملازم انتہائی تنخواہ لے رہا ہوگا تو اس کی تنخواہ میں اضافے کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

46 ہزار ملازمین کو تنخواہوں میں اضافے کا فائدہ پہنچے گا فوٹو :سوشل میڈیا

ایسے  ملازمین کی تعداد ایک ہزار کے لگ بھگ ہے۔ تنخواہوں میں اضافہ دبئی حکومت کے تمام محکموں اور اداروں کے ملازمین کے لیے ہے۔
اس ہفتے کے آخر تک ملازمین اپنی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے اپنے ادارے سے رجوع کرسکتے ہیں۔ 
الامارات الیوم کے ایڈیٹر انچیف سامی الریامی نے بتایا کہ ’نئے قانون کا مقصد پیشہ ور ملازمین کی حوصلہ افزائی اور انہیں اپنے اپنے ادارے سے جوڑے رکھنا ہے۔‘

شیئر: