Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کا شبہ،290افراد طبی معائنے کے بعد کلیئر

کوئی بھی وائرس میں مبتلا نہیں پایا گیا۔فوٹو: روئٹرز
سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے مطابق سعودی صحت حکام نے کورونا وائرس کے شبے میں 290 سے زیادہ افراد کا طبی معائنہ کیا ہے۔ ان میں سے کوئی بھی وائرس میں مبتلا نہیں پایا گیا۔
اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ ایران سے بحرین کے راستے سعودی عرب پہنچنے والا ایک شہری کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا۔ طبی معائنے سے یہ بات ثابت ہوگئی۔ اسے ہسپتال میں الگ تھلگ کرکے علاج کیا جارہا ہے۔

وزیر صحت کے مطابق’ سعودی عرب تمام احتیاطی تدابیر اپنائے ہوئے ہے‘۔ فوٹو: سبق

سبق ویب سائٹ کے مطابق الربیعہ نے کورونا وائرس کی جائزہ کمیٹی کی پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا ’ سعودی عرب میں 17 ادارے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں‘۔
وزیر صحت کے مطابق’ سعودی عرب کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو قابو کرنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اپنائے ہوئے ہے‘۔
 

شیئر: