سعودی آرامکو نے مارچ کے لیے پٹرول کے نرخوں کا اعلان کیا ہے۔
پٹرول 91 اور 95 کی گذشتہ ماہ کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں پٹرول کے نئے نرخNode ID: 459376
اخبار 24 نے سعودی آرامکو کے حوالے سے بتایا ’نئے نرخ بدھ 11مارچ سے نافذ ہوں گے اور 10اپریل تک موثر رہیں گے۔‘
اعلامیے کے مطابق پٹرول 91 بدھ سے ایک ریال 55 ہللہ فی لٹر جبکہ پٹرول 95 دوریال11 ہللہ فی لٹر فروخت کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ آرامکو نے اعلان کیا تھا اب ہر ماہ کی دس تاریخ کو پٹرول کے نرخوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔ اس کا اطلاق ہر ماہ کی گیارہ تاریخ سے ہوگا۔