مارکیٹ میں نقد لین دین 6.3ارب ریال تک کا رہا۔( فوٹو، ٹویٹر)
سعودی شیئرز مارکیٹ میں جمعرات کو 209پوائنٹس کی گراوٹ سے انڈیکس تین فیصد متاثر ہوا۔شیئرز مارکیٹ 6552پوائنٹس پر بند ہوئی۔ جبکہ ایم ٹی گراف 30تک کم ہوگیا۔2.88فیصد کم رہا۔
الاقتصادیہ کے مطابق سعودی حصص مارکیٹ میں گراوٹ سعودی عرب کے بیشتر شعبوں اور شیئرز کے دباﺅ کا نتیجہ بتایا جارہا ہے۔
حصص میں کمی کوب شیئرز کے دباﺅ کا نتیجہ بتایا جارہا ہے۔( فوٹو، ٹویٹر)
سعودی شیئرز مارکیٹ سال رواں کی چوتھی سہ ماہی کی پالیسیوں کے اظہار، نقد کی تقسیم اور تیل کے نرخوں میں بہتری کے حوالے سے ابھی تک شش و پنج میں نظر آرہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق غذائی پیداوارکے شعبے کے سوا تمام شعبوں کے حصص کی قیمتوں میں 1.31فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی۔
سب سے زیادہ شیئرز کا لین دین المصارف کا رہا۔ 1.9ارب ریال کی قدر سے 31فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔ دوسرے نمبر پر بنیادی اشیا والے اداروں کے شیئرز رہے۔ 1.2ارب ریال کی قدر سے 19فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ تیسرے نمبر پر توانائی کی کمپنیو ں کے حصص رہے۔ ایک ارب ریال سے 17فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔