کورونا وائرس کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے وبا قرار دیے جانے کے بعد مختلف ممالک پہلے سے اختیار کردہ احتیاطی تدابیر میں مزید تیزی لے کر آئے ہیں۔ اسی ضمن میں سعودی عرب نے بھی کئی اہم فیصلے کیے ہیں جن میں سے ایک فیصلہ اقامہ ہولڈرز کو مملکت میں واپس بلانا ہے۔
اس حوالے سے اردو نیوز کے قارئین مختلف سوالات کر رہے ہیں جن کے جوابات دینے کے لیے مضامین کا ایک خصوصی سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
عزیز قریشی کی جانب سے دریافت کیا گیا ہے کہ فیملی وزٹ ویزے پر آنے والوں کو ان کے ملکوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے؟
جواب: اس امر کو سمجھا جائے کہ یہ پابندی احتیاطی تدابیر کے طور پر اختیار کی گئی ہے۔ جہاں تک آپ کا سوال ہے کہ فیملی وزٹ ویزے پر آنے والوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے تو ایسا نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
-
کورونا نے مردم شماری بھی رکوا دیNode ID: 464761
-
’طبی معائنے سے پتہ چلا کرونا کی لپیٹ میں آ چکا ہوں‘Node ID: 464926
-
کورونا: کویت میں غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈائون کیوں؟Node ID: 464931
سعودی حکومت نے احتیاطی طور پر ان ممالک پر پابندی عائد کی ہے جہاں کورونا وائرس نے وبائی صورت اختیار کی ہوئی ہے۔ فیملی وزٹ ویزے پر آنے والے وہ افراد جن کے ویزے کی مدت میں کافی وقت ہے اس کے باوجود وہ واپس جانا چاہتے ہیں تو وہ واپس جا سکتے ہیں ان پر کوئی پابندی نہیں۔
تاہم حالات کا حتمی تعین کوئی بھی قبل از وقت نہیں کر سکتا۔ اگر آپ کا وزٹ ویزہ ایکسپائر ہونے کے قریب ہے یعنی چھ ماہ گزار چکے ہیں تو اس میں مزید توسیع کی گنجائش نہیں، اس لیے بہتر صورت یہی ہے کہ وقت مقررہ پر واپس لوٹ جائیں تاہم مدت باقی ہونے کی صورت میں قیام قانونی ہوگا۔
ملک عامر کا سوال ہے کہ کسی مجبوری کی وجہ سے اقامہ ختم ہو جائے تو ایسے لوگ بھی اس عرصے میں واپس جاسکتے ہیں؟ کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ پاکستانیوں کی اپیلوں کی شنوائی پاکستانی سفارتخانے میں کی جائے؟
جواب: سعودی عرب میں اقامہ قوانین واضح ہیں اس حوالے سے وہ افراد جو مملکت میں اقامے پر مقیم ہیں اور مستقل طور پر واپس جانے کے خواہشمند ہیں اس صورت میں انہیں خروج نہائی کی ضرورت ہوگی۔
ایسے افراد جن کے کفیل کی جانب سے کسی قسم کا مطالبہ نہیں اور ’ہروب ‘ بھی رجسٹر نہیں کرایا گیا، اقامہ ایکسپائر ہوئے کافی مدت گزر چکی ہو یا کفیل کی کمپنی ریڈ زون میں یا بند ہو چکی ہو تو مذکورہ صورتوں میں پاکستانی قونصلیٹ کے شعبہ ویلفئر سے رجوع کرکے وہاں معاملے کی درخواست دی جاسکتی ہے۔
