’لو ان دی ٹائم آف کولِرا‘ یعنی ہیضے کی وبا کے دنوں میں محبت نامی کتاب پڑھنے کا موقع تو نہیں ملا لیکن لگتا ہے کہ شاید ان دنوں’لو ان ٹائم آف کورونا‘ دیکھنے کو مل جائے۔ یہ محبت صرف ایک عورت اور مرد کے درمیان والی نہیں بلکہ ان سب رشتوں کے بیچ کی ہے جو ہماری زندگی میں شامل ہوتے ہیں۔
چونکہ ہر محبت شروع ہوتی ہی ملاقات سے ہے، اس لیے ملاقات کیجیے ضرور لیکن ذرا بچ کے اور بچا کے۔