انڈیا کی وزارت صحت اور ریاستی حکومتوں کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 19 ہو چکی ہے جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 873 ہے۔
انڈیا کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں چھ نئے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 159 ہو گئی ہے۔
انڈیا میں صورت حال تشویشناک ہے۔ لاک ڈاؤن کے باوجود اس وبا پر قابو پانا مشکل نظر آ رہا ہے کیونکہ روزگار کے مواقع ختم ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
لاک ڈاؤن میں دو دن کا پیدل سفرNode ID: 467361
-
انڈیا میں ڈاکٹروں سے 'اچھوت' جیسا سلوکNode ID: 467511
-
نیویارک میں مریضوں کے’ ٹپکتے آنسوؤں اور آہوں کی آوازیں'Node ID: 467566
ممبئی کے مختلف ریلوے سٹیشنوں پر لوگ اب بھی اس امید پر ہیں کہ کسی صورت وہ اپنے علاقوں کے لیے نکل سکیں۔
بہت سے لوگ ہزاروں کلو میٹر کے فاصلے پر واقع اپنے گھروں کے لیے گٹھڑی باندھ کر نکل پڑے ہیں۔
خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق جمعرات کو مہاراشٹر پولیس نے ریاست تلنگانہ سے راجستھان کے لیے ضروری اشیا لانے والے دو کنٹینرز سے 300 سے زیادہ مزدوروں کو برآمد کیا۔
غیر منظم شعبے میں لاک ڈاؤن کے سبب بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں۔
شاید اسی لیے ٹوئٹر پر کئی دنوں سے ’لاک ڈاؤن ودآؤٹ پلان‘ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ بھنڈ سے کانگریس کے امیدوار دیواشیش نے مزدوروں کی ایک تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مودی جی آپ نے انہیں نہیں دیکھا۔ اس کی وجہ یقیناً یہ ہے کہ آپ میں وژن اور عقل کی کمی ہے جس سے آپ انڈین معاشرے کے ڈھانچے کو سمجھ سکیں۔ منصوبہ بندی کے ساتھ اس سے بچا جا سکتا تھا لیکن اب ہم لوگ برباد ہیں۔‘
Modi Ji you never saw this coming.
Indeed because you lack vision and wisdom to understand the structure of indian society.
With plan it could hv bn prevented.
Now we are doomed.#LockdownWithoutPlan pic.twitter.com/iUK9vH7Eum— Devashish Jarariya (@jarariya91) March 27, 2020