Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عبدالرحمن السدیس آن لائن فرائض انجام دینے لگے

ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے آن لائن ڈیوٹی کی تصاویر جاری کی ہیں(فوٹو اخبار24)
مسجد الحرام او رمسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے احتیاطی تدابیر اور صحت حکام کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئےانتظامی فرائض آن لائن انجام دینا شروع کردیے-
اخبار 24 کے مطابق  الحرمین جنرل پریذیڈنسی نے ڈاکٹر السدیس کی متعدد تصاویر جاری کی ہیں جن میں وہ گھر میں بیٹھ کر مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے معاملات  دیکھ رہے ہیں اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کررہے ہیں-
علاوہ ازیں تمام شعبوں کے سربراہوں سےان کیکارکردگی کی رپورٹیں لے رہے ہیں-
ڈاکٹر السدیس بیان جاری کرکےمقامی شہریو ں اور مقیم غیر ملکیو ں سے کہہ چکے ہیں کہ سب لوگ کورونا وائرس سے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کو روکنےکے لیے سرکاری ہدایات کی سختی سے پابندی کریں-

تمام شعبوں کے سربراہوں سے کارکردگی کی رپورٹیں لے رہے ہیں-(فوٹو اخبار24)

ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے آن لائن ڈیوٹی کی تصاویر جاری کرکے رائےعامہ کے سامنے مثال بھی پیش کردی ہے-
عوام الناس کے سامنے ایک اور مثال یہ پیش کی کہ وہ ہنگامی حالات میں بھی اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں-
ڈاکٹر السدیس نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے پھر کہا ہے کہ وہ سب اپنے گھروں سے ڈیوٹی دیں-
’نجی اور سرکاری ادارو ں کے تمام سربراہ بھی اپنے فرض سےغفلت نہ برتیں جس طرح وہ عام دنوں میں ڈیوٹی دیتے تھے آن لائن کے ذریعے اپنی فرض شناسی کا مظاہرہ کریں‘-

شیئر: