Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالکونی میں جوڑے کی میراتھن ریس

اکتالیس سالہ کولن ایلن نے اپنی اہلیہ ہلڈا کے ساتھ اپنے اپارٹمنٹ کی بیس میٹر بالکونی میں 21 سو چکر لگائے (فوٹو:اے ایف پی)
لاک ڈاؤن میں سرگرمیاں نہ ہونے کی وجہ سے دبئی میں مقیم جنوبی افریقہ کے ایک جوڑے نے اپنے گھر کی بالکونی پر میراتھن ریس لگائی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس جوڑے کا پلان کا ہے کہ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں ذہنی پریشانی سے بچنے کے لیے وہ بالکونی میراتھن کے تصور کو پوری دنیا میں پھیلائیں۔
انہوں نے اپنی یہ دوڑ سوشل میڈیا پر براہ راست دکھائی ہے۔
41 سالہ کولن ایلن نے اپنی اہلیہ ہلڈا کے ساتھ اپنے اپارٹمنٹ کی 20 میٹر لمبی بالکونی میں 21 سو چکر لگائے۔ 
اس جوڑے کی جانب سے فراہم کردہ سٹاپ واچ کے مطابق انہوں نے میراتھن کی دوڑ کا فاصلہ پانچ گھنٹوں، نو منٹس اور 39 سیکنڈز میں طے کیا۔
انسٹا گرام پوسٹ پر ہیش ٹیگ بالکونی میراتھن کے ساتھ ایلن نے اپنی اہلیہ کو پہلے میراتھن میں حصہ لینے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے کر لیا۔‘
انہوں نے مزید اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’آپ کی محبت اور حمایت کا شکریہ۔‘
اس جوڑے کی 10 برس کی بیٹی نے میراتھن کی ڈائریکٹر کا کردار کیا۔
اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے ایلن نے کہا ان کا ارادہ ہے کہ اس میراتھن کا ان جگہوں تک پہنچائیں جہاں پر کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے۔
ان کے مطابق اس سے لوگ مصروف ہوں گے کیونکہ ہر کوئی کورونا وائرس سے خوف کا شکار ہے۔

اس جوڑے کی 10 برس کی بیٹی نے میراتھن کی ڈائریکٹر کا کردار کیا (فوٹو: اے ایف پی)

فرانس میں بھی ایک شخص 32 سالہ شخص نے اپنی سات میٹر بالکونی میں میراتھن کی دوڑ لگائی۔
انہوں نے اس دوڑ کا فاصلہ چھ گھنٹوں اور 48 منٹس میں طے کیا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں